Rough Group in US Army?

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
Rogue Group in US Army?

Rogue Group in US Army??

حالیہ کچھ عرصہ میں افغانستان میں امریکی فوجیوں نے کچھ ایسی حرکتیں کی ہیں، جن سے ایسا لگتا ہے، کہ کچھ فوجیوں کو باقی فوجیوں کے مقابلے میں، افغانستان سے جان چھڑاکے بھاگنے کی کچھ ذیادہ ہی جلدی ہے۔چنانچہ جب سلالہ چیک پوسٹ والا واقعہ ہوا تھا جس میں امریکی گن شپ ہیلی کاپٹر نے بلاوجہ اور بلا اشتعال درجنوں پاک فوج کے جوانوں کواپنی بربریت کا نشانہ بنایا تھا، تب بھی میرے ذہن میں اس کی یہی توجیہ آئی تھی کہ یہ امریکی جوانوں نے جان بوجھ کر کیا ہے، تا کہ پاکستان جوابا سپلائی روک دے، اور ان کو بھاگنے کا بہانہ ہاتھ آ جائے۔
اور حال ہی میں امریکی فوجیوں نے ایسے پمفلٹ چھاپے اور پھیلائے ہیں، جن میں کلمہ طیبہ کو ایک کتے پر چسپاں دکھایا گیا ہے، نعوذ باللہ۔امریکی فوج کی اس جسارت کی وجہ سے پورے عالم اسلام کے غیور مسلمانوں، خصوصا افغان قوم میں غم و غصہ کی شدید لہر دوڑ گئی ہے۔

US Forces Distributs Leaflets in Parwan Showing Islamic Creed on Dog Image
US forces reportedly distributed leaflet which contained an Islamic creed on image of dog.
The dog is considered impure in Islam and the text from Quran on the image of the animal prompted anger.
The leaflets, distributed by U.S. forces in Parwan province, north of Kabul on Tuesday, showed a white dog with a section of the Taliban’s banner superimposed on its side fleeing from the lion.
“The design of the leaflets mistakenly contained an image highly offensive to both Muslimc and the religion of Islam,” Major General James Linder said in a statement.
“I sincerely apologize. We have the deepest respect for Islam and our Muslim partners worldwide,” he said, adding that an investigation would be held “to determine the cause of this incident and to hold the responsible party accountable.”
The leaflet also drew condemnation from local officials.
“Those who have committed this unforgivable mistake in the publicity, propaganda or media section of the coalition forces will be tried and punished,” said Mohammad Asim, the governor of Parwan province.
This is not the first time that foreign forces commit acts which incite Afghans.
In 2012, U.S. commanders apologized after copies of the Quran and other religious texts were burned at Bagram Air Base. The incident sparked large demonstrations in the country, in which several people were killed.
A year earlier, U.S. forces were filmed urinating on the bodies of dead Taliban fighters.

یاد رہے کہ امریکی جنرل نے حسب معمول اپنی اس "غلطی"کی معافی مانگ لی ہے، مگر یہ بات واضح ہے کہ یہ کوئی غلطی نہیں، بلکہ سوچی سمجھی گستاخی ہے، جو کسی تنگ نظر متششد پادری نے نہیں، بلکہ سرکاری امریکی فوج نے قصدا کی ہے۔لہذا آنے والے دنوں میں جہاں امریکی فوج یقینا اپنی اس گستاخی کی بھیانک سزا بھگتے گی، وہیں سب کچھ جان اور سمجھ لینے، اور امریکہ کی اسلام دشمنی واضح ہونے کے باوجود مسلمانوں کے قتل عام میں، اس کے ساتھ تعاون کرنے والے بھی ضرور خدا کی پکڑ میں آئیں گے، اور مجاہدین کے ہاتھوں عبرت کا نشان بنیں گے(ان شاء اللہ)۔

 
Last edited:

Shanzeh

Minister (2k+ posts)



شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ايک بار پھر آپ ايک ايسے واقعے کو دانستہ "استعمال" کرنے کی کوشش کر رہے ہيں جو کسی منظم مہم کا حصہ نہيں بلکہ اپنی نوعيت کو واحد واقعہ ہے۔ ستم ظريفی ديکھيں کہ آپ اس واقعے کی آڑ ميں ايسے مجرموں کی حمايت کر کے ان کی تعريف کر رہے ہيں جو اپنی خود ساختہ آزادی کی جدوجہد ميں روزانہ کی بنياد پر بے گناہ شہريوں کو قتل کر رہے ہيں۔

ريکارڈ کی درستگی کے ليے واضح کر دوں کہ امريکی حکومت نے اس غلطی کے ليے نا صرف يہ کہ معافی مانگی ہے بلکہ امريکی فوج کی جانب سے اس ضمن ميں تفتيش کا آغاز بھی کر ديا گيا ہے تا کہ مستقبل ميں ايسی غلطياں نا کی جائيں۔

http://www.aljazeera.com/news/2017/09/apologises-offensive-leaflets-parwan-170906064404739.html

امريکی ميجر جرنل جيمز انڈر کی جانب سے اس معاملے پر ديا گيا بيان ذيل ميں پيش ہے۔

"اشتہاری مواد کے ڈيزائن ميں غلطی سے ايک ايسی تصوير کو استعمال کيا گيا جو مذہب اسلام اور مسلمانوں کے ليے شديد تکليف کا باعث ہے۔ ميں تہہ دل سے اس پر معافی مانگتا ہوں۔ ہم اسلام اور دنيا بھر ميں اپنے مسلم اتحاديوں کا بے حد احترام کرتے ہيں۔"

يقينی طور پر يہ بيان جاری نہيں کيا جاتا اگر اس الزام ميں کوئ صداقت ہوتی کہ امريکی حکومت نے يہ حرکت دانستہ کی ہے۔

ميں بغير کسی پس وپيش کے يہ واضح کر درں کہ اس قسم کا مواد نا صرف يہ کہ قابل اعتراض اور علمی طور پر غير ذمہ داری کے زمرے ميں آتا ہے بلکہ مذہبی آزادی اور ثقافتی رواداری کے حوالے سے امريکی اقدار کے منافی اور امريکی پاليسيوں سے بھی متصادم ہے۔

جيسا کہ ميں نے پہلے بھی واضح کيا تھا امريکی حکومت نے مناسب اقدامات کيے ہيں اور اس معاملے کے ضمن ميں تفتيش شروع کر دی ہے اور يہ فوری کاروائ مقامی افغان آبادی کے ليے ہمارے احترام اور مصمم ارادے کی غمازی کرتی ہے۔


شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Rogue Group in US Army!
ساری امریکی افواج ہی ایسی ہے
یہ ایک سوچا سمجھا طریقہ واردات ہے. غلطی کرو معافی مانگ لو، پھر غلطی کرو پھر معافی. یعنی معافی مانگتے رہو اپنا مقصد پورا کرتے رہو
 

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
Rogue Group in US Army! ساری امریکی افواج ہی ایسی ہے یہ ایک سوچا سمجھا طریقہ واردات ہے. غلطی کرو معافی مانگ لو، پھر غلطی کرو پھر معافی. یعنی معافی مانگتے رہو اپنا مقصد پورا کرتے رہو
یہ روگ گروپ والی بات مذاق کے طور پر نہیں کہی۔مگر بہرحال چاہے ہائی کمان اس شنیع حرکت میں ملوث تھی، یا یہ کسی گروپ کی کارستانی ہو، یہ بات یقینی ہے کہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے۔اور ملوث افراد کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہو گا(ان شاء اللہ)۔
ویسے یہ معافی والی بات سے یاد اآیا کہ اگر کل کو القاعدہ بھی نائن الیون پر شرمندہ ہو، تو کیا اس کو بھی معافی مل جائے گی۔ [
/SIZE]