اتنے نامی گرامی رپورٹر سے میری توقع تھی کہ سارا کیس پڑھ کے پوری انفارمیشن کے ساتھ پروگرام کیا جائے گا لیکن کامران خان نے کیس کی ہسٹری جاننے کی بجائے صرف آج کی خبر کو ذہن میں رکھا ہوا تھا۔ یہ بڑے رپورٹر بھی آج کل سنسنی پھیلانے والے شو کرتے ہیں۔ تحقیقی کام میں وقت لگتا ہے لیکن ان کا مقصد آج کی خبر کو آج ہی کے پروگرام میں فِٹ کرنا ہوتا ہے اس لیے کچّی معلومات پر عوام کا ذہن منتشر کر دیتے ہیں۔