Muqadas
Chief Minister (5k+ posts)
ریحام خان تحریک انصاف کی فریال تالپور

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اگرچہ عمران خان کی اہلیہ کو تحریک انصاف میں کوئی عہدہ نہیں دیا گیا تاہم سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ تحریک انصاف کی فریال تالپور بننے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس بات کا اظہار عمران خان کے ایک قریبی تحریک انصاف کے رہنما نے بھی کیا ہے۔ فریال تالپور آصف زرداری کی ہمشیرہ ہیں اور انہیں پیپلز پارٹی میں سیکنڈ ان کمانڈ کے اختیارات حاصل ہیں وہ اپنے بھائی اور بھتیجے کے ساتھ پارٹی کے معاملات میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
رہنما نے بتایا کہ ریحام نے پچھلے چند ماہ سے پارٹی میں انتہائی اہم اور متحرک کردار ادا کیا ہے اور عمران کو ان کے پارٹی میں کردار پر کسی قسم کے تحفظات نہیں تاہم انہیں اس بات کا خدشہ ہے کہ ریحام کے سیاست میں آنے پر مخالفین وراثتی سیاست بڑھانے کا الزام لگا سکتے ہیں۔ تحریک انصاف صوبہ خیبر پی کے کے 2 ارکان اسمبلی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ حکومتی معاملات میں رائے دیتی ہیں۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما رائے حسن نواز کا کہنا تھا کہ سیاست میں کردار ریحام کا حق ہے اور اس میں کوئی قباحت نہیں۔ تحریک انصاف کے ایک اور رہنما داور خان کنڈی کا کہنا ہے کہ اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے فیصلہ ریحام خان نے خود کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا نہ ریحام ایک متحرک سوشل ورکر خاتون ہیں پارٹی نے انہیں الیکشن لڑانے کا کہا تو کوئی بھی مخالف نہیںکرے گا۔
Source
Last edited by a moderator: