نوازشریف کے ساتھ منشیات فروش سے بھی زیادہ برا سلوک کیا گیا،مریم اورنگزیب
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں نواز شریف کے ساتھ جتنا برا سلوک کیا گیا اتنا کسی منشیات فروش کے ساتھ بھی نہی ہوتا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی پر ایسے فورس تعینات کی گئی جیسے کوئی دہشت گرد آیا ہو حالانکہ صرف دو اہلکار بھی انہیں گرفتار کرسکتے تھے، وہ تو آئے ہی گرفتاری دینے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوجیل میں پہلے دن بستر دیا گیا نہ بیڈ دیا گیا، اتنا برا سلوک تو ڈرگ ڈیلر کے ساتھ بھی نہیں ہوتا ہوگا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی اپیل کا فیصلہ آج ہی آنا چاہئے تھا، اسے تیس جولائی تک ملتوی رکھنا زیادتی ہے، (ن) لیگ کے بینرز اتارتے ہوئے گاڑیوں کی فوٹیج موصول ہوئیں، ان سب کے باوجود (ن)، لیگ 25 جولائی کو اور بھی زیادہ مستحکم ہوکر جیتے گی۔چیئرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی گالیوں کے باعث اب خالی کرسیوں سے خطاب کرتے پھر رہےہیں
جھنگ، سرگودھا اوردیگرشہروں میں جلسوں میں خالی کرسیوں کی تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے، انہوں نے جلسوں میں جو زبان استعمال کی اس کی وجہ سے ان پر پابندی عائد کردینی چاہیے
https://www.express.pk/story/1245951/1/
۔