میں عمران خان کی حمایت اس لئے کرتا ہوں تاکہ میں اپنی مٹی کا کچھ قرض چکا سکوں اور میں اپنی سی کوشش کر رہا ہوں کامیابی یا ناکامی تو سوہنے رب کے ہاتھ میں اور کوشش ہمارا کام ، میں سمجھوں گا کہ ہماری محنت رنگ لےآئی
جس دن میں دیکھوں گا کہ پاکستان میں امیر اور غریب کے لئے یکساں انصاف ہوتا ہے ،
جس دن میں دیکھوں گا کہ ٹریفک سگنل پر وزیر اعلیاور وزیر اعظم کی گاڑی ایسے ہی رکتی ہے جیسے کسی غریب کا رکشہ ،
جس دن میں دیکھوں گا کہ پاکستان میں شاہزیب خان اور اس جیسے دوسرے کئی مقتولین کی ارواح کو انصاف مل گیا ،
جس دن میں دیکھوں گا کہ پاکستان میں تمام کرپٹ اور لٹیرے سیاہ ست دانوں کا احتساب بلکہ کڑا احتساب ہوا ہے ،
میں جس دن دیکھوں گا کہ پاکستان میں خواص و عام کو زندگی کی بنیادی سہولیات گھر کی دہلیز پر مفت میسر ہیں ، اس دن میں سمجھوں گا کہ میں کامیاب ہو گیا ،
خاکم بدہن اگر ایسا نہ ہو سکا تو پھر بھی مجھے یہ فخر ضرور رہے گا کہ میں نے ایک ایماندار ، دیانتدار ، محب وطن اور ایک مخلص شخص کا ساتھ دیا تھا_