karachiwala
Prime Minister (20k+ posts)

::: کراچی میں عوامی افطار دسترخوانوں کا رجحان بڑھ رہا ہے اور گزشتہ برس کی نسبت اس سال اس رجحان میں مزید 200 فیصد اضافہ ہوگیا ہے اور شہر میں45000 مقامات پر عوامی افطار دستر خوان سجائے جاتے ہیں جہاں کم و بیش 40 لاکھ افراد افطار کرتے ہیں اور یہ دسترخوان اورنگی ٹاؤن، سائٹ، ماڑی پور، سرجانی ٹاؤن، عزیز آباد، حسین آباد، نیو کراچی، ناظم آباد، نارتھ کراچی، لیاقت آباد، کریم آباد، گولیمار، پی آئی بی کالونی، مارٹن روڈ، گارڈن، لانڈھی، کورنگی، منظور کالونی، محمود آباد، نرسری، کالا پل، جیل چورنگی، بہادرآباد، طارق روڈ، ایم اے جناح روڈ، رنچھوڑ لائن، گارڈن، سولجر بازار، لائنزایریا، کھارادر، میٹھادر، کیماڑی، شیریں جناح کالونی، اختر کالونی، ڈیفنس، ٹاور، آئی آئی چندریگر روڈ، آرام باغ، ایم اے جناح روڈ، برنس روڈ، گرومندر، صدر، حیدری، شاہ فیصل کالونی، ملیر، قائدآباد، فیڈرل بی ایریا سمیت دیگر علاقوں میں لگائے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ عوامی دسترخوان شاہراہوں، سڑکوں، عوامی مقامات، بس اسٹاپس پر لگائے جاتے ہیں۔ افطار دستر خوانوں کا اہتمام مخیر حضرات دینی، ملی، روحانی جذبے کے تحت کرتے ہیں۔ مخیر حضرات کے علاوہ فلاحی وسماجی تنظیمیں بھی اپنی مدد آپ کے تحت افطار کراتے ہیں۔ یہاں لوگ خاموشی سے آتے ہیں اور افطار کرکے چلے جاتے ہیں۔ ان افطار دسترخوانوں پر لوگوں کو بغیر کسی رنگ ونسل اور مذہب کے خشوع وخضوع کے ساتھ افطار کراتے ہیں اور کھانا کھلایا جاتا ہے۔ یہی ہے میرے شہر کراچی کی شان۔۔۔{احمد سہیل} ??????????????

- Featured Thumbs
- https://timesofindia.indiatimes.com/photo/56236910.cms