پاکستان کا سری لنکا سے مقابلہ، بارش رنگ میں بھنگ ڈالنے کیلئے تیار
پاکستان ٹیم آج ورلڈکپ میں اپنا تیسرا میچ سری لنکا کے خلاف برسٹل کے مقام پر کھیلنے جارہی ہے اور کپتان سرفراز احمد جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پُر عزم ہیں۔
دونوں ٹیموں کی جانب سے میچ کی بہترین تیاری کی گئی ہے تاہم موسم کے حوالے سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس میچ میں بارش ہوسکتی ہے۔
پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ 'میں خوش ہوں کہ ہماری ٹیم جیت کی راہ پر گامزن ہوچکی ہے، ہمارے پاس دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت ہے۔'
سرفراز احمد نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
سری لنکا کی ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ 'اس ٹیم کے پاس اچھا باؤلنگ اٹیک ہے جسے لاستھ ملنگا، نوان پردیپ، تھیسارا پریرا اور سرنگا لکمل جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہے۔'
https://twitter.com/x/status/1136868500134400016
ادھر سری لنکن کوچ چندیکا ہتھرو سنگھے کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دن پر دنیا کی کسی بھی ٹیم کو حیران کر سکتی ہے، اس کا ثبوت ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ہونے والے اس کے میچز ہیں۔
سری لنکن کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم ورلڈکپ جیسے ٹورنامٹ میں اچھا پرفارم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم بھی اسی طرح کی صلاحیت کی حامل ہے اور بھی دنیا کی کسی بھی ٹیم کو اپنے دن پر شکست دے سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ورلڈکپ میچز میں ریکارڈ بہترین ہے جہاں اسے اپنے ایشین حریف سے آج تک میگا ایونٹ میں شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

ٹیم جیت کی راہ پر گامزن ہوچکی ہے جس کی خوشی ہے، ہمارے پاس دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت ہے، سرفراز احمد
www.dawnnews.tv
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/ki0KApv.jpg