Railway Ki CPEC Breifing Main Officer Ne Sheikh Rasheed Ko "Shut Up" Keh Dia

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)

ریلویز کی سی پیک بریفنگ میں کیا ہوا، سماء اس حوالے سے اندر کی کہانی سامنے لے آیا۔ سابق سربراہ سی پیک ریلوے پراجیکٹ اشفاق خٹک نے تہلکہ خیز انکشافات کردیئے۔

سماء سے بات کرتے ہوئے اشفاق خٹک نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ میٹنگ میں وہ سی پیک پر بریفنگ دے رہے تھے، اس دوران وزیر ریلوے نے کہا رضیہ بٹ کا ناول نہ سنائیں مختصر بات کریں ۔ جس پر چیف کمرشل مینیجر نے شیخ رشید کو جواب دیا کہ آپ اس طرح بات نہیں کرسکتے ۔

وزیر ریلوے نے غصے میں افسر سے کہا شٹ اپ ۔ جواب میں چیف کمرشل مینیجر نے بھی یو شٹ اپ کہہ دیا۔

اشفاق خٹک نے کہا کہ حکومت نے جو دس نئی ٹرینیں چلائی ہیں ان میں صرف دو سے تین فی صد مسافر سفر کررہے ہیں ۔ اس سے کس غریب کو فائدہ ہوگا ۔

اشفاق خٹک نے بتایا کہ یہ 10 ٹرینیں صرف نقصان کریں گی ، بہتر تھا کہ کراچی سے مال گاڑیاں چلاتے اور 50 کروڑ کے انجن کو ایسی ٹرین پرلگائیں جو پیسے کمائے، ہفتے میں 9 ہزار روپے کما کر دینے والی ٹرین کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

ن لیگ کے ساتھ سیاسی وابستگی کے الزام کے حوالے سے انہوں نے کہا وہ ن لیگی رہنماء سعد رفیق کو پہلے نہیں جانتے تھے، اور ایک شفاف طریقہ انتخاب کے ذریعے مجھے اور ساری ٹیم کو منتخب کیا گیا

Source
 
Last edited by a moderator:

WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
اور ایک شفاف طریقہ انتخاب کے ذریعے مجھے اور ساری ٹیم کو منتخب کیا گیا
:LOL::LOL::ROFLMAO::ROFLMAO::LOL::LOL::sorry::sorry::sorry:
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
یہ کہانی تو لگ بھگ ڈھائی تین مہینے پرانی ہے، اور
اب زمین میں دفن ہو کر گل سڑ کر کھاد بن چکی ہے
 

Back
Top