لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریلیف کے کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، عمران خان کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں بدترین سیلاب آیا ہے اور لاکھوں ایکڑ اراضی زیر آب ہے، اس تباہی میں دھرنے جاری رہے تو ہمیں اپنی قسمت پر رونا چاہئے،
قوم عمران خان کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے چین کے صدرکا دورہ پاکستان ملتوی ہوا۔