pyare afzal ore hakoomat.....

ansarppu

Minister (2k+ posts)
پھونک

وہ ھانپتا کانپتا حکیم صاحب کے پاس پہنچا کہ میرا گھوڑا کل سے بیمار ھے ، اسے کالی کھانسی ھو گئ ھے

حکیم صاحب نے اسے چند پڑیاں دیں جن میں پھکی تھی ،، یہ اصل والی پھکی تھی،قمر الزمان کائرہ صاحب والی نہیں !
دیہاتی نے پوچھا کہ گھوڑے کو یہ پھکی کھلانی کیسے ھے ؟

حکیم صاحب نے مزید دس روپے لے کر ایک بانسری نما لکڑی کی نلکی پکڑا دی کہ اس میں یہ پڑیاں ڈال کر گھوڑے کے منہ میں رکھ کر دوسرے سرے سے پھونک مار دینا

دیہاتی پلٹ کر آیا اور حسب ھدایت پڑیاں نلکی میں ڈالیں ،، نلکی گھوڑے کے منہ میں رکھی ، اور اپنے پھیپھڑوں میں خوب ھوا بھر کر منہ نلکی پر رکھا ھی تھا کہ دوسری طرف سے گھوڑے نے پہلے پھونک مار دی ،، دیہاتی چکرا کر پیچھے گرا اور تیسرے دن ھوش میں آیا

حکومت افضل خان کے خلاف پڑیاں ڈال کر آج یا کل میں پھونک مارنے والی تھی کہ افضل خان نے گھوڑے کی طرح پہلے پھونک مار دی ! ھور دسو
 
Last edited by a moderator:

ansarppu

Minister (2k+ posts)
10616062_675031012586697_563808220852436330_n.jpg
 

Back
Top