Punjab govt opens 177 rest houses for public

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
پنجاب کے177 ریسٹ ہاؤسز عوام کیلئے کھول دیئے گئے

647244_5006464_usman_updates.JPG


پنجاب میں سرکاری عہدیدار ان کے زیر استعمال مختلف محکموں کے 177 ریسٹ ہاؤسز کو عام عوام کے لئے کھول دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹر پرپیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ’پنجاب میں مختلف محکموں کے 177 ریسٹ ہاؤسز کو، جو کہ پہلے سرکاری عہدیدار صرف اپنے ذاتی استعمال میں رکھتے تھے، عام عوام کے استعمال کے لئے کھول دیا گیا ہے۔‘


https://twitter.com/x/status/1137244721808588800

انہوں نے کہا کہ ’اس سےحاصل ہونے والی آمدن سے ناصرف ملحقہ علاقوں کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ کےلیے فنڈز جمع ہوں گے بلکہ ریسٹ ہاؤسز کی دیکھ بھال بھی ہو گی۔‘

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں سیاحت کے فروغ اور ترقی سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نجی شعبہ سیاحت کے فروغ کے لیے کردار ادا کرے، سیاحتی زونز کے قیام میں ماحول اور قدرتی حسن کو مد نظر رکھا جائے، ویب سائٹ پر مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے تفصیل دی جائے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا تھا کہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

 

Doctor sb

Senator (1k+ posts)
بہت خوب، سیاحت پاکستان کا ایک پوشیدہ خزانہ تھا جو عمران خان نے کھوجا اور اب اسے تراش رہے ہیں- اگر اس شعبہ پر مزید محنت ، توجہ اور سرمایہ کاری کی گئی تو شنید ہے کہ کروڑوں ڈالر کی یہ صنعت پھلے پھولے گی- امن وامان کی صورتحال بہترہو، لولکل طور پر لوگوں میں شعور اجاگر ہو تاکہ عدم تحفظ کا احساس نہ ہو، گندگی و آلودگی پر قابو پایا جاۓ تو پاکستانی سیاحت کی صنعت خطے کے کئی ممالک کو مات دے سکتی ہے
 

2hopeful

Politcal Worker (100+ posts)
177! Why does the govt have so many "rest houses" in the first place?
Most of them were build by British during Raj for their commissioners deputy commissioners tax collectors etc. Some were built in hills for summer holidays. In most natives were not allowed. After partition natives govt officials became gora sahibs. One will be surprised to know size of some of the properties these commissioners live in middle of towns I am sure if sold govt can repay most of its internal loans. Let them rent houses pay them some housing allowance and save millions on the maintences. I recall reading in Sargoda one commissioner has 4 gardeners two drivers and few hundreds kanals house.
 

datruth

MPA (400+ posts)
this move is very positive, tourism a strong, aspect of Pakistani economy, we can make billion by exploring and investing in it, this numerous, information is only a negative