sherkhan314
Minister (2k+ posts)
عمران خان کی اُن چڑیوں کے نام جو ابھی تک شاہین نہ بن سکے
گزشتہ کئ دنوں سے بہت سے ساتھیوں کو دیکھ رہا ہوں جو طاہر القادری کی وجہ سے کافی کنفیوزڈ ہے۔ کئ لوگ ہیں جو کہتے ہیں قادری کا ایجینڈا بالکل سہی ہے اور وہ جو کام کر رہا ہے وہ عمران خان کو کرنا چاہیے تھا۔ بہت سے دوست ہیں جو ڈرتے ہیں اگر وہ ریفارم نہ آئے جو قادری ڈیمانڈ کر رہا ہے، تو اِن دونوں پارٹیوں کے علاوہ کوئ الیکٹ نہیں ہو سکے گا۔ عمران خان کبھی اقتدار میں نہیں آ سکے گا۔
کئ لوگ ہیں جو کہتے ہیں قادری کی ڈوریں اسٹیبلشمنٹ ہلا رہی ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ پی ٹی آئ کے کچھ سپورٹرز بھی یہی بات کر رہے ہیں جو چودھری نثار کر رہا ہے۔ قادری کے پیچھے اِس سے بھی بڑے لوگ لگتے ہیں کیونکہ اتنے بڑے پیمانے پر فتنہ اور پراپاگینڈا تخلیق کرنا آئ ایس آئ کے بس کی بات نہیں۔
[HI]عمران خان نے ۱۹۹۷ الیکشن میں اپنے ساتھیوں کو کہا تھآ یہ الیکشن ہم جیت نہیں سکتے[/HI]۔ پارٹی آرگینائز کرنے کی ضرورت ہے۔ تب سب نے کہا ہم سیٹیں جیت کر دکھایئں گے اور انقلاب برپا کر دیں گے۔ تب بھی لیڈر کی نہیں مانی اور منہ کی کھانی پڑی۔
[HI]آج وہ کہتا ہے کچھ بھی کرلیں تحریک ہار نہیں سکتی تو کہتے ہیں جیتنے کا کوئ چانس نہیں۔[/HI] قادری کو سپورٹ کرنا چاہیئے۔ شرم آنی چاہئے ایسے سپورٹرز کو جو اپنے لیڈر کی ۱۶ سال کی محنت کی قدر اور اُس کے عزم کی ذرا بھی عزت نہ کر سکے اور جہاں کسی نئے بندے نے ڈھول پیٹنا شروع کر دیا اُس کے پیچھے چل پڑے۔
کیا آپکو آج بھی سمجھ نہیں آرہی عمران خان جیسا بندہ اِس مُلک کا پرایئم منسٹر کیوں نہیں ہے؟ کیونکہ آپ لوگ شارٹ کٹ میں یقین رکھتے ہیں۔ عمران خان کڑی محنت پر یقین رکھتا ہے۔ آپ لوگ سازشیوں کے پیچھے چل پڑتے ہیں اور وہ سچے دِل سے اپنی الگ جگہ بناتا ہے۔ آپ لوگ بھیڑ بکریاں ہیں جنکو کوئ بھی نیا باہر سے آیا ہوا عامر لیاقت یا طاہر القادری ہانک کر لیجا سکتا ہے اور وہ شیر ہے جو کسی کی نہیں سنتا۔
اور سب سے آخر میں، وہ اقبال کا شاہین ہے جو مُقابلے سے نہیں ڈرتا جبکہ آپ لوگ تتّر بتّر ہو کر اپنی صفیں چھوڑ دیتے ہیں اور ڈرامے بازوں کی فوج میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔
جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں تحریک یا عمران نے اپنے اپ کو طاہر القادری کے نظریئے سے دور نہیں کیا، آپ لوگ کسی اور دنیا میں رہتے ہیں۔ اُس نے الیکشن کے ڈِلے ہونے پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کسی صورت الیکشن ملتوی نہیں ہونے دیں گے۔ پارٹی نے آفیشل سٹینمٹ دی ہے اور کہا ہے کسی صورت اِس نظریے کو سپورٹ نہیں کیا جائے گا ۔ انڈیا میں عمران خان کھلے الفاظ میں کہہ کر آیا ہے جب بال ڈی کے اندر آ جائے تو میں گول مِس نہیں کرتا۔ مگر آپ لوگ ہیں کہ سمجھتے نہیں۔
بات قادری نے بہت اچھی کی ہے ریفارم ہونے چاہیئں۔ مگر جو شارٹ کٹ وہ دکھا رہا ہے وہ آپکو واپس ۱۹۹۹ میں لے جائے گا۔ یوں تو ایم کیو ایم بھی بہت اچھی باتیں کرتی ہے۔ پھر اُن کو بھِی ووٹ دے دیں اپنا۔
ریاست صرف سیاست سے بچے گی۔ اگر آپ لوگ مُقابلہ چھوڑ کی ، میڈیا کے سروے اور نون لیگ کی برتری دیکھ کر ڈر گئے ہیں، تو میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں، جیہو جئ عوام اُہو جئے لیڈر۔ قادری مُبارک ہو آپ لوگوں کو۔ یہ قوم اُس محنتی انسان کے قابل کبھی نہیں ہو سکے گی۔
فیصلہ کرلیں۔ یا تو لیڈر پر اعتبار کریں اور لڑنا سیکھیں جیسے وہ لڑتا ہے، یا نواز، زرداری ، ایم کیو ایم اور قادری جیسے گیدڑوں کو اپنا راہنما بنا لیں۔
Here is official word on Tahir Ul Qadri. All statements should be out soon.


[HI]Kindly Refrain from spreading Disinformation ESPECIALLY if you dont know. Dont Guess and confuse other people[/HI]
[/HI]
Last edited by a moderator: