Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
لاہور (این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما محمد خان مدنی نے عام انتخابات 2018 میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 کیلئے کاغذات نامزدگی میں ہر جگہ الحمدللہ کچھ نہیں ہے لکھ ڈالا۔ محمد خان مدنی نے اپنے اثاثہ جات صفر بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ذاتی استعمال میں صرف 1 بستر، 2 صوفے، ایک فریج اور ایک ٹی وی ہے۔
واضح رہے کہ محمد خان مدنی نے حلقہ این اے 124 سے حمزہ شہباز کے مدمقابل کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔ اس سے قبل محمد خان مدنی نے 2013 میں حمزہ شہباز شریف کے مقابلے میں انتخاب لڑا تھا۔ محمد خان مدنی نے 2013 میں حمزہ شہباز کے مقابلے میں 40 ہزار 801 ووٹ حاصل کیے تھے۔
https://www.nawaiwaqt.com.pk/29-Jun-2018/855601
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/8CwjX7u.jpg