Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
سابق صوبائی وزیر کو کرپشن کے الزام میں احتساب کمیشن نے گرفتار کر لیا تھا ، معطلی کا نوٹیفکیشن جاری
پشاور (دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نے سابق صوبائی وزیرضیاء اللہ آفریدی کی بنیادی رکنیت معطل کردی ، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ کرپشن کے الزام میں احتساب کمیشن کے ہاتھوں گرفتار اور گزشتہ روز خیبر پختونخوا کابینہ سے علیحدہ کئے جانے والے ضیاء اللہ آفریدی کی بنیادی رکنیت معطل کردی گئی ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ اعلامیہ کے متن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ضیاء اللہ آفریدی کی بنیادی رکنیت ان کے خلاف کیسز کا فیصلہ ہونے تک معطل رہے گی ۔ اعلامیہ کی کاپی تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی آرگنائزر کو بھی ارسال کر دی گئی ہے ۔
http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/289549
- Featured Thumbs
- http://i.imgur.com/6wyjl30.jpg