تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں محمودالرشید پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین بھی ہیں لیکن وہ ناں تو اپوزیشن لیڈر کا کردار ٹھیک طریقے سے کررہے ہیں اور ناں ہی وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین کی حیثیت سے حکومت کی کرپشن بے نقاب کررہے ہیں۔ حکومت نے نندی پور، پنڈی میٹرو بس سروس، قائداعظم سولر پارک ، قادر آباد کول پلانٹ سمیت دیگر شعبوں میں بے تحاشا کرپشن کی لیکن اپوزیشن لیڈر کو زبان کھولنے کی توفیق نہیں ہوئی اور نہ ہی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس بلاکر کوئی انکوائری کی۔
ہمارا عمران خان سے مطالبہ ہے کہ
میاں محمود الرشیدسے پوچھا جائے کہ اس نے نندی پور، پنڈی میٹروبس، قائداعظم سولر پارک میں کرپشن پر کوئی آواز کیوں نہیں اٹھائی؟
سرگودھا، فیصل آباد، وہاڑی ، بہاولپور میں ہزاروں بچےمرے ۔میاں محمود الرشید نے بحیثیت اپوزیشن لیڈر اس پر کیا کیا؟
قصور سانحہ پر اپوزیشن لیڈر قصور جاکر فوٹوسیشن تو کروا آئے لیکن اس کیس کو آگے بڑھانے اور متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے اپوزیشن لیڈر نے کیا کیا؟
پنجاب میں پولیس کا ظلم عروج پر ہے، میاں محمود الرشید نے اسمبلی میں کتنی بار آواز اٹھائی؟
ہمیں ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا ن لیگ سے مک مکا ہوگیا ہے ۔ تبھی تو وہ ن لیگ کی کرپشن پر چپ ہے۔نندی پور پاور پلانٹ 23 ارب سے 120 ارب کا ہوگیا لیکن اس کے باوجود بند ہے مگر اپوزیشن لیڈر نے اس پر کوئی آواز نہیں اٹھائی۔دنیا کی مہنگی ترین میٹرو بس سروس پنجاب حکومت نے بنائی لیکن میاں محمودالرشید اس پر بھی چپ ہے۔لاہور میٹرو بس سروس 5 ارب روپے خسارے میں ہے لیکن میاں محمودالرشیداس پر بھی چپ ہے۔قادرپور کول پلانٹ کی وجہ سے کئی گاؤں اور ہزاروں ایکڑ زمین متاثر ہورہی ہے مگر میاں محمودالرشید مسلسل چپ ہیں۔ قائد اعظم سولر پارک دنیا کی مہنگی ترین بجلی پیدا کررہا ہے اور 100 میگاواٹ کا پلانٹ صرف 25 سے 30 میگاواٹ دے رہا ہے مگر میاں محمودالرشید اس پر بھی خاموش ہے۔
ہماری گزارش ہے کہ ہم نے تحریک انصاف کو ووٹ خاموش رہنے کیلئے نہیں دیا بلکہ اپنے لئے آواز اٹھانے کیلئے دیا ہے۔ اگر میاں محمودالرشید اپوزیشن لیڈری نہیں کرسکتا تو برائے مہربانی یہ عہدہ کسی قابل بندے کو دیا جائے۔