صوبائی وزیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ کرانے والے3اہلکاروں کا4روزہ جسمانی ریمانڈ
پنجاب کے وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے 3 پولیس اہلکار جوڑوں کی ویڈیو بنانے اور بلیک میل کرنے کے الزام میں عدالت میں پیش ہوئے ۔
لاہور( خبر نگار )پنجاب کے وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے 3 پولیس اہلکار جوڑوں کی ویڈیو بنانے اور بلیک میل کرنے کے الزام میں عدالت میں پیش ہوئے ۔
عدالت نے تینوں ملزمان ندیم اقبال ، عثمان مشتاق اور عثمان سعید کا 4 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے ملزم اہلکاروں کے خلاف 155 سی اور 382 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ۔ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں پر سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا اور ملزمان کا اس وقوعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
حاکم کے بیٹا ہے لاڈلا اور دوست بھی، اگر ان کو پولیس روکے گی تو وردی اترے گی بیچ بازار
News