PTI dissolves party's all existing organizations, structures, wings

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
Is-PTI-violating-its-own-manifesto.jpg

لاہور،اسلام آباد(خصوصی نمائندہ، سپیشل رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں پارٹی کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دیں، چیئرمین پارٹی اور چند مرکزی عہدے تحلیل نہیں کئے گئے ۔تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داد کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی کی تمام صوبائی تنظیمیں جن میں پنجاب،خیبر پختوانخوا،سندھ اور بلوچستان شامل ہیں، تحلیل کر دی گئی ہیں،

پارٹی کی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی تنظیمیں اور اسلام آباد کیپٹل سٹی کی تنظیم اور تمام پارٹی ونگز بھی تحلیل کر دیے گئے ہیں۔پارٹی کے چند مرکزی عہدے براقرار رہیں گے جن میں چیئرمین پارٹی عمران خان،چیف آرگنائز سیف اﷲ نیازی،وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی،سیکرٹری جنرل ارشد داد،سیکرٹری فنانس سردار اظہر طارق خان،سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ اور سیکرٹری اوورسیز انٹرنیشنل چیپٹر (او آئی سی) ڈاکٹر عبداﷲ رائر شامل ہیں۔ تمام تنظیمیں تنظیم نو کیلئے تحلیل کی گئی ہیں۔


 
Last edited:

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
اب پھر اہم پوسٹوں کے لئے جوتوں میں دال بٹے گی - تحریک انصاف اب بھی ایک پارٹی نہیں ہے دیکھتے ہے کیسے آگے تنظیم سازی کرتے ہیں - بظاھر تو جو خان کے جتنا قریب ہو گا ووہی بڑی پوزیشن لے گا - پارٹی الیکشن کہاں گئے ؟
 

Back
Top