PSL authorities in deep trouble|Broadcast & other technology companies withdraw after announcement o

Uncle Q

Minister (2k+ posts)
سن سیٹ اینڈ وائن پی ایس ایل فائنل کے نشریاتی حقوق سے دستبردار

58b551d670978.jpg


پاکستان سپر لیگ کے نشریاتی حقوق کی حامل برطانوی کمپنی سن سیٹ اینڈ وائن لاہور میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل کے نشریاتی حقوق سے دستبردار ہو گئی ہے۔


سن سیٹ اینڈ وائن کے دستبردار ہونے کے بعد دبئی کی پروڈکشن کمپنی انوویٹو پروڈکشن گروپ سے فائنل کیلئے خصوصی معاہدہ بھی کر لیا ہے۔


پی ایس ایل حکام لیگ میں کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے غیر ملکیوں ڈینی موریسن، ایلن ولکنز اور میل جونز کی جانب سے فائنل کیلئے لاہور آنے سے انکار کے بعد ان کے متبادل ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا ہے۔


ویسٹ انڈیز کے ای این بشپ نے صرف پلے آف مقابلوں تک کیلئے معاہدہ کیا تھا کیونکہ انہیں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کیلئے واپس روانہ ہونا ہے۔


اس کے ساتھ ساتھ ہاک آئی ٹیکنالوجی اور اسپائیڈر کیم کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیاں بھی فائنل کے لاہور میں انعقاد کے اعلان کے بعد دستبردار ہو گئی ہیں اور فائنل میں یہ سہولیات دستیاب نہیں ہوں گی لیکن ڈرون کیمرے کی سہولت دستیاب ہو گی۔


سن سیٹ اینڈ وائن نے گزشتہ سیزن میں بھی لیگ کے پروڈکشن کے فرائض انجام دیے تھے لیکن گزشتہ دنوں انہوں نے ای میل کے ذریعے مطلع کیا کہ وہ لاہور آنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں اور سیکیورٹی خدشات کے سبب فائنل کی پروڈکشن کیلئے لاہور نہیں آ سکیں گے۔


یاد رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایونٹ کا فائنل لاہور میں منعقد ہوتا نظر نہیں آ رہا تھا لیکن گزشتہ روز ایک اہم اجلاس کے بعد حکومت پنجاب نے فائنل کا انعقاد لاہور میں کرانے کا حتمی اعلان کیا تھا۔

http://www.dawnnews.tv/news/1053133/

 

imran_hosein_fan

Minister (2k+ posts)
Its not a secret that najam sethi wants to destroy the cricket and im sure something will happen during the final which put a permanent ban on cricket returning to pakistan
 

angryoldman

Minister (2k+ posts)
عزت اللہ ان کو ہی دیتا ہے جن کی غیرت ذندہ ہوتی ہے۔
خیر دیکھیں اللہ کب تک ہمیں بنی اسرائیل کی طرح دوڑا دوڑا کے مارتا ہے۔
جب تک ہم اس کی طرف رجوع نہیں کرتے
 

Zia Yasir

MPA (400+ posts)

لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کروانا ایک جاہلانہ حرکت ہے، ملکی خزانے سے اربوں روپے سیکیورٹی پر خرچ کرکے صرف ایک میچ کروانے سے کیا مل جائے گا؟ کیا دنیا میں پاکستان کو ایک پر امن ملک تصور کرلیا جائے گا؟

قوم کی اکثریت اتنی جاہل ہے کہ ایک میچ کے پیچھے مری جارہی ہے اور یہ بھی نہیں سوچ رہی کہ اس میچ کی سیکیورٹی پر جو پیسے خرچ ہوں گے وہ انہی کی جیبوں سے نکال کر کئے جائیں گے۔ ملک دہشت گردی سے زخموں زخمی پڑا ہے اور ان کو میچ کی پڑی ہے۔

 

Faizan Syed

Senator (1k+ posts)
Kia Soch hai humari, Hum Dhamaky Rokny me interested to itny nahi lekin ek match karwany me esy lag gaye hain jesy is match k bad sab theek ho jana hai jab k haqiqat ye hai jis din in Bomb blasts ko rokny me kamyab hogaye os k bad sy sab cricketers, foreigners aram sy Pakistan ayegy Minnatty tarlay kar k nahi lana parhy ga
 

Zamaray Khan

Chief Minister (5k+ posts)
Idiot PCB and Noora govt are going to destroy cricket further in Pak . Why can't they wait till we deal with raw and till our useless ISI does something for the permanent security .Once raw is cornered then we can arrange the whole psl in Pak .
 

Back
Top