PPP trying to give another lolypop by reshuffling Sindh cabinet :- Dr.Shahid Masood

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
[h=1]سندھ کابینہ میں رد و بدل کا امکان؛ قائم علی شاہ سینئر ارکان کے ہمراہ دبئی روانہ
[/h] ویب ڈیسک منگل 21 جولائ 2015
تبصرے صفحہ شیئر کریں صفحہ پرنٹ کریں دوستوں کو بھیجئے




377139-Qaimalishahexpress-1437477315-219-640x480.JPG

دبئی میں ہونے والے اجلاس کے دوران صوبائی کابینہ کے نئے ارکان اسمبلی کو قلمدان سونپنے پرغورکیا جائے گا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

کراچی: وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اپنی کابینہ کے سینئر ارکان کے ہمراہ دبئی روانہ ہوگئے جب کہ سندھ کابینہ میں رد وبدل کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے رہنماؤں کو دبئی طلب کرلیا جب کہ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، وزیرخزانہ مراد علی شاہ اوروزیراطلاعات شرجیل میمن دبئی روانہ ہوگئے جہاں صوبائی کابینہ میں رد و بدل کے حوالے سے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق دبئی میں ہونے والے اجلاس کے دوران صوبائی کابینہ کے نئے ارکان اسمبلی کو قلمدان سونپنے پرغورکیا جائے گا جب کہ ارم خالد سمیت کئی نام وزارت کے لئے پیش پیش ہیں جنہیں قلمدان سونپنے یا نہ سونپنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بھٹواورآصف زرداری کے بلائے جانے پر سینیٹررحمان ملک بھی دبئی روانہ ہوگئے اور اجلاس میں پارٹی کے انتظامی ڈھانچے اور سندھ حکومت سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔