لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی لاہور آمد کے پیشِ نظر سیکیورٹی ادارے سر جوڑ کر بیٹھ گئے، دونوں باپ بیٹی کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، آمد کے موقع پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا۔
سابق وزیرِاعظم اور مریم نواز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر مذکورہ فلائٹ کی آمد کے وقت علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو سیل کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو اپرین سے ہی فوری دستیاب شدہ جہاز کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیا جائے گا۔ نواز شریف اور مریم نواز کی آمد کے پیشِ نظر چکلالہ ائیرپورٹ پر بھی سیکیورٹی کے موثر انتظامات کئے جائیں گے۔
http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/447140_1#.W0LaVLhRXIU
- Ali Pakistani