لاہور… مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے اپنے بیٹے کو کٹہرے میں کھڑا کر کے درست روایت قائم کی ،عدلیہ کے خلاف سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ قوم سپریم کورٹ کیخلاف سازشوں کے محرکات سے پوری طرح آگاہ ہے، سیاسی حکمران اپنی اولاد کی اربوں روپے کی بدعنوانیوں کے باوجود اسے قانون سے بچانے کیلئے آخری حد تک جانے کیلئے تیار رہتے ہیں لیکن وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ، سول سوسائٹی ، دانشور اور عوام چیف جسٹس اور آزاد عدلیہ کیساتھ ہیں۔ مسلم لیگ ن کی ڈوگر عدالتوں کے خاتمے اور آزاد عدلیہ کی بحالی کیلئے جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے ، اس کے ثمرات کو کسی کے ذاتی مفادات کی نذر نہیں ہونے دیا جائیگا۔ http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=54087&utm_source=twitterfeed&utm_medium=facebook |
mohib
Senator (1k+ posts)
Last edited by a moderator: