PML-N delivered economic growth to Pakistan says Nawaz Sharif

naveed

Chief Minister (5k+ posts)

نیب جیسا ہے ویسا ہی رہنا چاہیے ہم بھگت چکے باقی بھی بھگتیں، نواز شریف


اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نیب کا قانون ہی غلط ہے تاہم نیب جس طرح ہے اسی طرح رہنا چاہیے ہم بھگت چکے ہیں باقی بھی بھگتیں۔

کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دنیا نے ہمارے دور حکومت میں معیشت کی تعریف کی،19 ہزار سے اسٹاک ایکسچینج کو بڑھا کر 53 ہزار پر لے گئے، ہمارے 4 سال میں ڈالراتنا نہیں بڑھا جتنا اس حکومت کے چند ماہ میں بڑھ گیا، ملکی معیشت کے لیے کرنسی مستحکم ہونی چاہیے، 2013 سے 2017 تک اسٹاک ایکسچینج بہت اچھا رہا۔

یہ ہو نہیں سکتا کہ ڈالر بڑھے اور وزیراعظم کو پتہ نہ ہو

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہو نہیں سکتا کہ ڈالر بڑھے اور وزیراعظم کو پتہ نہ ہو، ہمارے دور میں میرے فیصلے کے بغیر ڈالر 10 پیسے بھی نہیں بڑھا، مجھے نہیں پتہ کہ ڈالر کو نچلی سطح پر رکھنے کے لیے مصنوعی طریقہ کار کیا ہے، اگر ہم نے ڈالر کو نیچے رکھنے کے لیے مصنوعی طریقہ اختیار کیا تھا تو موجودہ حکومت بھی کر لے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق ہمارے دور میں معیشت کی گروتھ 6.6 فیصد رہی

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے دہشت گردی پر قابو پالیا تھا، کراچی شہر کو پر امن بنایا تھا، شہباز شریف کراچی گئے بھی نہیں پھر بھی فیصل واؤڈا سے 500 ووٹوں سے ہارے، ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا تھا، آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق ہمارے دور میں معیشت کی گروتھ 6.6 فیصد رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ٹماٹر 20 روپے کلو ٹماٹر تھا اور اب 200 سے زیادہ ہے، گیس اور کھاد کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہو گیا ہے، دنیا میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوتی ہے یہاں بڑھ جاتی ہے۔

ملکی معیشت موجودہ حکومت کے سوا ہر چیز کی متحمل ہو سکتی ہے

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت یو ٹرن سے نہیں سچ بولنے اور کام کرنے سے مستحکم ہوتی ہے جب کہ ملکی معیشت موجودہ حکومت کے سوا ہر چیز کی متحمل ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کو میں نے نہیں مشرف نے بنایا، نیب کا قانون ہی غلط ہے، پوچھتے ہیں آپ کی فیملی 1999 میں کیوں باہر گئی، مشرف نے جلاوطن کیا، خود مرضی سے نہیں گئے۔

نیب عمران خان کے ہیلی کاپٹر کا بھی احتساب کرے

نواز شریف نے کہا کہ کوئی تو پوچھے احتساب کس طرح ہو رہا ہے، نیب جس طرح ہے اسی طرح رہنا چاہیے ہم بھگت چکے ہیں باقی بھی بھگتیں، نیب عمران خان کے ہیلی کاپٹر کا بھی احتساب کرے، نیب عمران کے باقی خاندان کے ذرائع آمدن کا بھی احتساب کرے، ہمارا تو ذرائع آمدن کا ریکارڈ 1937 سے موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے سے پہلے زیادہ خوشحال تھے، سیاست میں آنے کے بعد پریشانیوں میں اضافہ ہوا۔

ذاتی وجوہات کی بنا پر دل نہیں کرتا کہ کچھ بولوں

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر دل نہیں کرتا کہ کچھ بولوں، شہباز شریف کے خلاف تفتیش میں کیا نکلا، آج نہیں تو کل قوم اس کا جواب مانگے گی، شہبازشریف کو ڈھائی مہینے کیوں بند رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ صاف پانی سے کچھ نکلا نہ آشیانہ سے کچھ نکلا، جس شخص نے دن رات محنت کی اس کو یہ صلہ دیا، شہبازشریف کے کام کا میں گواہ ہوں کیونکہ 60 سال سے ہم ساتھ ہیں۔

کیا میں اور شہباز شریف اس سزا کے مستحق تھے جو دی گئی؟

نواز شریف کا کہنا تھا کہ بہت ساری چیزوں کو میں بھی محسوس کرتا ہوں، کیا میں اور شہباز شریف اس سزا کے مستحق تھے جو دی گئی، بیرون ملک موجود تھا تو سزا دی گئی، بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ کر آیا اورایئرپورٹ سے گرفتار کر کے جیل بھیج دیاگیا۔

https://www.express.pk/story/1452635/1/
 
Last edited by a moderator:

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
"Merey daur mein poochay baghair dollar 10 paisey bhi upar nahin jata tha. " Its no wonder every PMLN leader has tons of properties overseas. They managed dollar rate in their bedrooms.

I cant believe he made this statement, without realizing what it implies. Thank goodness he is out of the picture now
 

Two Stooges

Chief Minister (5k+ posts)
یہ رام کہانی تو پٹواری کئی سالوں سے، روز کئی کئی بار سناتے ہیں
عدالت نے رام کہانی نہیں
، رسیدوں کا پوچھا ہے بونگے لوہار ۔ ۔ ۔
DgduvJzXcAUBWFH.jpg
 

paittibahi

Minister (2k+ posts)
I think this Ganjja is talking about His and His family's Growth.
Besharam and Baghairat loog. Isko aur iskay puray khandan ko to 1 teaspoon ber paani mein dhoob key mer janna chahiay.
 

asus87

MPA (400+ posts)
delivered economic growth to pakistan like;

- Malik Raiz Real Estate on illegal lands
- Stopping widow Salaries in Steel mill
. PIA used for Drug and Money Laundering supply and then went Bankcrupt as said by PSX
- Build offshore companies and housing society from public tax
- Build no Dams (not even small ones)
- Give no importance to Karachi as the IT Hub instead alloted 18th Anmendment
- So much more.........................
 

Aslan

Chief Minister (5k+ posts)
Nawaz parchi sharif is distorting and exaggerating the facts.Pakistan economy was in very poor shape during his rule.He did nothing to increase exports,the industrial production went down and ZardariPakistanis left to setup businesses on other countries.Nawaz dakoo was good at hiding the truth from public.His relatives or cronies held all important positions which made it easy to hide or distort the facts.Munshi Dar was cooking books.Nawaz also claims he produce surplus electricity which disappeared during care taker governments tenure.
 
Last edited:

Anuuge67

Chief Minister (5k+ posts)
This GUTTER family man still TALKING? A RETARDED man speaking on economy with the help of purchees provided to him by RAW..& MIDGET IRFAN SIDDIQUI SATAN LOOK ALIKE.
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
k@nj@r g@nj@y tera maqam phansi ghaat hai kutt@y.. pooray mulk main corruption ko tu ne aur uss h@r@@m zaday zardari ne mil kar eik system ki shakal dee hai..
 

Pathfinder

Chief Minister (5k+ posts)
IMF-Loan-History-Pakistan.jpg



Secondly the balance of Trade under the last 5 years of noon hakumat;

Pakistan-balance-of-trade-under-noon-league.jpg


Pakistan's external debt under noon hakumat;

Pakistan-external-debt-under-noon-league.jpg
 

Back
Top