PM to take parliament into confidence on Abbotabad operation - مبارک ہو

PAINDO

Siasat.pk - Blogger
گیلانی پیر کو قوم کو اعتماد میں لیں گے


091111164009_pm-in-assembly.jpg


وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ایبٹ آباد آپریشن کے حوالے سے پیر کو پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
اس سے قبل صدر آصف زرداری سے ہفتے کے روز وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی۔
ایوانِصدر میں ہونے والی ملاقات میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ایبٹآباد میں امریکی فوجی کارروائی میں ہلاکت کے بعد ان تین اعلیٰ رہنماؤں کییہ پہلی ملاقات تھی۔
ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں رہنماؤں نےملاقات کے دوران موجودہ صورتحال کا مجموعی طورپر جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کو اپنے دورہ فرانس کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
دوسری جانب وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نےصدر، وزیر دفاع، وزیر مملکت خارجہ اوربری فوج کے سربراہ سے ایبٹ آباد آپریشن پر تفصیلی مشاورت کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پیر کو پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوامی امنگوں کے مطابق ملک کے اعلیٰ ترین قومی مفاد کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا۔
ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ ومئر اعظم نے صدرِ مملکت، بری فوج کے سربراہ جنرل کیانی، وزیر دفاع احمد مختار اور وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر سے ایبٹ آباد آپریشن سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی اور پاکستان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے تناظر میں صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا۔
ایوان وزیراعظم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم پیر کو پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم کے ذریعے قوم کو اعتماد میں لیں گے اور ایوان میں اس معاملے پر بھرپور بحث ہوگی۔
 

Jack Sparrow

Minister (2k+ posts)
PM taking Parliament into confidence

AAAAAAAAAAA aa aa ma maa maaa da da daa chacha mama dada baba aaaaaaa.........(not listening).
 
Last edited: