PM Sharif orders new Bullet Proof SUV's for the retired CJs of SC, on Public expense

SpIDeR.

Minister (2k+ posts)
kash koi asi service awam k liye bhi start kerny k ilan ho jaye..(serious).

badshahat hai janab Pakistan main jamhuriat hoti ti parliament jis ko ye itna muqadas samjhte hain us se hi pouch laty
 

WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
جج صاحبان نے مملکت خدا داد میں ایسا انصاف قائم کیا ہے
کہ
شیر اور بکری ایک ہی جگہ پر نوش جان فرماتے ہیں
بس فرق اتنا ہے
شیر نوش فرماتے ہیں بکریوں کی جان

بکریو .... مطلب عوام خیر ہے ایک عیاشی اور سہی
 

asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
الله کا شکر ہے جرنیلوں اور سیاستدانوں کے بعد ججوں کو بھی ان کے حق جتنا حصہ ملنا شروع ہو گیا ہے۔ یا الله دُنیا کی سب سے غیرت مند پاکستانی قوم کو مزید ایسی ہی نیک صالح قیادت اور با عدل قاضی عطا فرما۔
 

saqiwa

MPA (400+ posts)
بہ خدمت جناب محترم عالی مرتب سابق چیف جسٹس صاحب مد ظلحہ!۔
السلام و علیکم رحمتہ اللہ و براکتہ۔
بعد از سلام عالی مرتبت سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں جس کا کہ حق مجھے اللہ اس کے رسول صل اللہ علیہ وسلم اور ملکی قانون و انسانی حقوق نے دیا ہے!!۔
جناب مرتبت مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ کے وزیر اعظم حال محترم جناب میاں محمد نواز شریف ولد میاں محمد شریف مرحوم آپ کی ذات مبارکہ کے لئیے بلٹ پروف گاڑی خریدنا چاہتے ہیں! جس کی ادائیگی یقینی طور پر دیگر شہریوں کے علاوہ مجھے بھی اپنی آمدن اور اپنی جیب سے کرنا پڑے گی۔ جبکہ راقم یہ ادائیگی کرنے سے انکاری ہے۔ اس انکار کی وجہ یہ ہے کہ ۔ عالی مرتبت نے ملک وقوم اور خود راقم کے لئیے کوئی ایسا امور انجام نہیں دیا جس سے راقم کو مالی یا جانی فوائد یا فائدہ حاصل ہوا ہو۔ جبکہ راقم یہ بھی سمجھتا ہے کہ آپ نے اپنی ریٹائرمنٹ سے چند ہفتے قبل ملک کی تاریخ کے اہم ترین کیس کو شروع کیا اس پر قوم کے اور راقم کے پیسے خرچ ہوئے جبکہ آپ کو معلوم تھا کہ آپ چند ہفتے یا چند دن بعد ریٹائر ہو جانا ہے اس کے باوجود آپ نے یہ کیس شروع کیا اور بعد ازاں اس کیس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی بجائے آپ یہ کہہ کر چلے گئے کہ۔۔ اس کیس کو سنا ہوا نہ سمجھا جائے! جناب عالی مرتبت جتنے دن آپ نے یہ کیس سنا اس پر جو اخراجات آئے راقم سمجھتا ہے کہ اس کی ادائیگی آپ پر لازم کیونکہ آپ نے بلا جواز قوم کو ذہنی تکلیف پہنچائی۔ آپ نے قوم کو آس اور یاس کی امید کی سولی پر لٹکا کر رکھا۔ آپ نے متعدد جج صاحبان کو بلا وجہ اور نتیجہ کئی ہفتے مصروف رکھا۔ اس لئیے آپ پر لازم ہے کہ آپ یہ ذمہ داری اٹھاتے ہوئے کہ آپ نے جانتے بوجھتے ہوئے غلط فیصلہ کیا یہ تمام اخراجات بیت المال میں جمع کروائیں اور قوم کو ذہنی اذیت سے دو چار کرنے پر قوم سے معذرت بھی کریں۔۔
عالی مرتبت! اب وزیر اعظم قوم سے مشورے کے بناء آپ کے لئیے بلٹ پروف گاڑی خریدنا چاہتے ہیں جو کہ آپ کا استحقاق نہیں بنتا۔ عالی جناب کیا آپ سلطنت پاکستان کے دیگر شہریوں سے زیادہ اہم ہیں؟ آپ ریاست کے دیگر افراد کے مقابلے میں بلٹ پروف گاڑی کس استحقاق کی بناء پر لینا چاہتے ہیں؟ کیا وزیر اعظم آپ کی طرح ریاست کے دیگر افراد کو بھی ایسی گاڑیاں خرید کر دینگے؟ جناب عالی کیا وزیر اعظم آپ کو یہ گاڑی اپنی ذاتی آمدن سے خرید کر دینگے یا ریاست کے شہریوں سے حاصل کردہ ٹیکس کی رقم سے؟ بعد از خرید آپ کی گاڑی کی اخراجات آپ چود اٹھائیں گے یا وزیر اعظم یا ریاست کے شہری؟
عالی جناب ریاست پاکستان نے آپ کو ہر مہینے اس مقدار میں تنخواہ ادا کی جو آپ اور ریاست میں طے پائی۔ بعد از اختتام آپ کی ملازمت آپ کو پیشن کی مد میں بھی ہزاروں یا لاکھوں روپے ہے ماہ ادا کئیے جائیں گے۔ عالی مرتبت راقم ریاست پاکستان کا ایک شہری ہونے کے ناطے آپ سے مندرجہ بالا سوالات کے جوابات کا حق اور استحقاق رکھتے ہوئے امید کرتا ہے کہ آپ جواب سے ضرور آگاہ فرمائیں گے!!۔
والسلام ۔ ریاست پاکستان کا ایک شہری
 

Muskerahat

Chief Minister (5k+ posts)
پتہ نہیں کب اس ناجو مافیا کو پھانسی ہو گی یہ لوگوں کو قتل کرتے ہیں لوٹ مار کرتے ہیں لوگوں کو خریدتے ہیں .یہ ناجو ضیائی بچہ جمہورا دنیا کا سب سے بڑا فراڈیا کرپٹ انسان ہے
 

Back
Top