مسلم ليگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پچھلے 10 ماہ میں ہر پاکستانی 30 فیصد غریب ہو چکا ہے جبکہ ایک کروڑ سے زائد لوگ 10 ماہ میں بیروزگار ہو چکے ہیں۔
ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے مہنگائی کا عذاب ابھی تو شروع ہوا ہے، بجٹ کے بعد مہنگائی کا سونامی آئے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے پاکستان کی معاشی خودمختاری کو سر انڈر کر دیا ہے،آئی ایم ایف پیکیج کی شرائط غریبوں کا ہی نہیں متوسط طبقہ کا بھی حشر نشر کر دیں گی۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ دس ماہ میں ڈیویلیشن سے 3 کھرب سے زائد قرضوں کا بوجھ ڈالا جا چکا ہے،ہر پاکستانی کی گردن پر ڈیویلیویشن نے 16 ہزار روپے کا قرضہ چڑھا دیا ہے۔پاکستان کی معیشت کی مالیت 315 ارب ڈالر سے گھٹ کر 260 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نااہل، ناتجربہ کار، نا سمجھ اور غیر سنجیدہ حکومت ملکی سلامتی کے لئے شدید خطرہ بنتی جا رہی ہے،عوام کو ریلیف تو درکنار ان سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔

’10 ماہ میں ہر پاکستانی 30 فیصد غریب ہو چکا ہے‘
مسلم ليگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پچھلے 10...

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/a0ESOLZ.png