PM Imran Khan expected to meet PM Modi on on 13th and 14th June at Kazakhstan

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں گو کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تاہم نریندر مودی اور عمران خان کے درمیان ملاقات 13یا 14 جون کو کرغیزستان میں متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے دعوؤں کے مطابق دونوں رہنماؤں میں یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سائیڈ لائن کا حصہ ہوگی۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ عمران خان کی وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد بھارتی ہم منصب کے ساتھ یہ پہلی ملاقات ہو گی جسے پاکستان اور بھارت کے دمیان بات چیت کیلئے بڑا بریک تھرو قرار دیا جارہاہے ۔

بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے حکام کے درمیان اس میٹنگ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے تاکہ اس ملاقات کے موضوع کا فیصلہ کیا جا سکے ۔وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم مودی کو الیکشن میں فتح حاصل کرنے پر ٹیلیفون کر کے مبارب باد دی تھی ۔

 
Last edited by a moderator:

Back
Top