tariisb
Chief Minister (5k+ posts)
P I M S Hospital - Islamabad
اسلام آباد کمپلیکس (پمز) ہسپتال ، کی ایمرجنسی میں خدا نا یاد آے تو کیا یاد آے ؟ لوگ بلا وجہ دور دراز کا سفر کرتے ہیں ، دارلحکومت کے اس ہسپتال کا قصد کر لیا کریں ، پتھر سے پتھر دل بھی "الله الله" کرنے لگے گا ، مناظر ہی ایسے ہوتے ہیں ، لاؤنج ؟ ارے نہیں ، لاونج کیسا ، مریض زیادہ تر وہیں ڈھیر ہوتے ہیں ، ایک دو نہیں درجنوں ہوتے ہیں ، وہیں سے آگے پیچھے ہوتے رہتے ہیں ، ایک نمبر میں جاؤ ، واپسی ہو گئی ؟ چلو اب دو نمبر میں لہکتے لڑکھڑاتے جاؤ ، دو سے تین ، تین سے چار ، پانچ نمبر دور ہے ، لیکن پھیرا لگتا ضرور ہے ، اگر اللہ کی مرضی نا ہو ، فرشتے کی شرارت نا ہو تو ، اس تپسیا سے آپ بچ نکلتے ہیں ، بیماری و تکلیف کے ساتھ ، یہ سب پھیرے لگانے لازم ہیں ، اچھا ٹھیریے ، آپ کا بی پی چیک کرنا ہے ، چل لائین میں لگ مریض کہیں کا ، قطار لمبی ہے ؟ تو کیا ہوا صبر کا بلڈپریشر بھی بعد میٹھا میٹھا ہوتا ہے ، باتیں نا بنا ، آگے دیکھ ، لائن لمبی ہے ، استغفار پڑھ ، کبھی بھی لڑھک سکتا ہے ، یہ گھر نہیں جو سب بستر پر چیک ہو ، یہاں "دس ونڈو" آپریشن ہوتا ہے ، کیوں کہ ، یہ دار الحکومت کا ہسپتال ہے ، کوئی چاچے مامے کی اوطاق نہیں ، ڈاکٹر مصروف ہیں ، آپ تکلیف میں ہیں ؟ تو کیا ہوا ، کوئی وظیفہ پڑھ لیں ، حکومت کو کوسنے ، ڈاکٹرز پر چلانے کا کیا حاصل ؟ یہی سمجھیں بہت نازک صورتحال ہے
کسی بھی کراہتے ، بلبلاتے مریض کو آپ یہ بھی نہیں کہہ سکتے ، صبر کر ، سی پیک نکلا چاہتی ہے ، مریض بیچارے اوسان تو پہلے ہی خطا ہوتے ہیں ، مزید ہوش اڑانے کو آپ ، کوئی بھی پانچ سالہ منصوبہ سنا کر ، بندوبست کر سکتے ہیں ، کہنے کو ؟ یہ بھی کہا جا سکتا ہے ، "باجوہ" آنے والا ہے ، راحیل جانے لگا ہے ، بس ذرا انتظار کرو ، سب ٹھیک ہو جاۓ گا ، شیروانی کچھ نہیں کرتی تو ، خاکی سب ٹھیک کر دے گا ، لیکن کیوں کرے گا ؟ خاکی کے ہسپتال الگ ، سکول الگ ، کالونی الگ ، مزاج الگ ، دستور الگ ، بجٹ الگ ، انہیں ہسپتال میں چیخ پکار ، دھینگا مشتی سے کیا لینا دینا ؟ انہیں دعوت پر دعوت اڑانے دو ، مقروض ملک کے سپہ سالار کے اعزاز میں ایک دعوت نہیں ، درجنوں دعوتیں جاری ہیں ، بڑا پیسہ ہے نا خزانے میں ، خیر ؟ زمہ شیروانی کا ہے ، وہی شیروانیاں جو اس ہسپتال سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر لاجز میں مورچہ زن ہیں
مسلۂ ، بھائی پھیرو ، کوٹ رادھا کشن ، میاں چنوں ، ژوب ، تربت تا لالو کھیت و رنچھوڑ لائن کا ہوتا تو ، ہم کسی قوم پرست سے رجوع کر سکتے تھے ، یا انقلاب کے داعی سے مشورہ کر سکتے تھے ، معاملہ تو بیچ اسلام آباد کے مرکزی ہسپتال کا ہے ، جہاں کالے ، گورے ، چینی ، عربی ، سیاسی ، خاکی ، سب بستے ہیں ، ان سیاسیوں سے ہی التجا کرنی پڑے گی ، فخریہ کہتے ہیں "اسلام آباد دی بیو ٹیفل" بیوٹی فل کہاں ، سینٹورس مال میں خوبصورتی ہو گی ، ہسپتال میں تو وحشت ہے ، ویسے اربن (شہری) خوبصورتی کی تعریف کیا ؟ ہسپتال ، سکولز میں سہولیات ہی نا ہوں ، جنگل ، پہاڑ میں "ڈیٹ پوانٹس" یہی خوبصورتی تو کافی نہیں
انتباہ / اطلاع :- سیر و سیاحت کے شوقین خواتین و حضرات سے التماس ہے ، اسلام آباد آ کر قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ضرور ہوں ،
:):(لیکن ؟ انتظامی ، سیاسی بدصورتی کا نظارہ کرنے ، کمپلیکس (پمز) کی ایمرجنسی میں ضرور تشریف لائیں ، دعوت عام ہے
- Featured Thumbs
- http://c.tribune.com.pk/2015/03/854364-PIMSx-1426542485.JPG
Last edited: