Phatecharzada behas ho ya election reforms - Govt is only doing damage control ahead of Panama's dec

frenes

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Phatecharzada behas ho ya election reforms - Govt is only doing damage control ahead of Panama's decision - Amir Mateen

متین اور کلاسرا بلکل درست که رہے ہیں
پھٹیچر شریف اور اسکی حکومت نام نہاد پی ایس ایل اور اس کے بعد کپتان کی باتوں کو طول دے کر عوام کو پانامہ جیسے سانحہ سے دور رکھنا چاہتے ہیں لیکن افسوس ایسا ممکن نہیں ہو سکتا اور حکومت کی ساری پھٹچیری کے بعد بات گھوم پھر کر اصل اشو پانامہ کی طرف واپس آ گئی ہے
راجہ چول صاحب ٢ منٹ کے اس کلپ میں اپنی معاشی کامیابیوں کی چھترول محسوس کریں شائد برس ہا برس سے سوئے ضمیر کو ایویں کوئی جھٹکا شکٹا لگ جائے
گو نواز گو
 

Farooq Ahmad

Minister (2k+ posts)











Tauqeer Butt
پھٹیچر قوم,
دنیا میں ایک ایسی قوم بھی ہے جس کا بابائے قوم اسلام کے نام پر ایک ریاست قائم کر چکا تھا لیکن یہ قوم اُسے کافرِ اعظم کہتی تھی. جب اُس کا آخری وقت آیا تو اُس کیلئے ایک ایمبولینس تک نہ دے سکی یہ پھٹیچر قوم, یہاں تک کہ اُس کا جنازہ پڑھانے کیلئ
ے کوئی تیار نہیں تھا. اس قوم کا پہلا وزیراعظم لیاقت علی خان جو ہندوستان میں اپنی سینکڑوں مربع زمین چھوڑ کر پاکستان آ گیا اور کرائے کہ مکان میں رہنے لگا. اس قوم نے اُس کا بھی قتل کر دیا, پھٹیچر قوم کے شر سے مادرِ ملت فاطمہ جناح کیسے محفوظ رہے سکتی تھی. فاطمہ جناح پر قائد اعظم کی وفات کے فوراً بعد سے صحافیوں سے بات کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی کیونکہ قائداعظم کچھ ایسے حقائق سے فاطمہ جناح کو آگاہ کر چکے تھے جو اس پھٹیچر قوم تک نہیں پہنچنے دیے جا سکتے تھے.بہت عرصہ بعد جب قائد اعظم کی برسی پر محترمہ کو عوام سے خطاب کی اجازت ملی تو محترمہ کی پوری تقریر کاٹ دی گئی جو نشر نہ ہو سکی. محترمہ نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تو گوجرانوالہ کے ایک پھٹیچر بوٹ پالشیے غلام دستگیر نے کتی کے گلے میں لالٹین (جو کہ فاطمہ جناح کا انتخابی نشان تھا) ڈال کر پورے گوجرانوالہ میں گھمایا اوپر لکھوایا فاطمہ جناح اپنی انتخابی مہم چلا رہی ہے لیکن اس پھٹیچر قوم کو سلام جس کی وجہ سے آج بھی غلام دستگیر کا بیٹا خرم دستگیر وفاقی وزیر ہے. بات یہاں ختم نہیں ہوئی حتیٰ کے ایک شام خاموشی سے مادرِ ملت کو قتل کردیا گیا اور یہ قوم آج تک اس بات سے نا آشنا ہے. پھٹیچر قوم نے اپنے ملک کے دو ٹکرے کر دیے,پھٹیچر قوم نے اپنے پہلے منتخب وزیراعظم کو پھانسی لگوائی, نوبل انعام جیتنے والوں کو ملک بدر کر دیا اور ایٹمی طاقت بنانے والے ڈاکٹر کو جیل میں ڈال دیا اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کو قتل کر دیا, ملک کرپشن کے بے تاج بادشاہوں کے حوالے کردیا. اس قوم کی حالت یہ ہے کہ اس ملک میں باہر سے آ کر امریکی فوجی آ کر کاروائی کر کے چلے جاتے ہیں یہ نہیں بولتے. اس ملک میں آ کر ریون ڈیوس اس کے شہریوں کو مار کر چلا جاتا ہے یہ قوم کچھ نہیں کر سکتی, اس قوم کی بیٹی آفیہ صدیقی کو امریکہ نے اپنی قید میں رکھا ہوا یہ قوم کچھ نہیں کرتی. اس قوم کر جرنیل مشرف اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ میں نے ڈالرز کی خاطر پاکستان سے لوگوں کو پکڑ کر امریکیوں کو دہشتگردی کر طور پر بیچا لیکن یہ پھٹیچر قوم کچھ نہیں کہتی. پھٹیچر قوم کا الیکشن چوری ہوتا ہے لیکن یہ قوم چپ چاپ دیکھتی رہتی ہے حتیٰ کہ جو ان کے حق کیلئے نکلتا ہے اُسے ہی برا بھلا کہتے ہیں. الیکشن جیتنے والے الیکشن میں کیے گئے وعدوں کو جوشِ خطابت کہتے ہیں لیکن یہ قوم چپ رہتی ہے اس قوم کے وزیر اعظم کو پوری دنیا چور قرار دیتی ہے لیکن یہ قوم خاموش رہتی ہے. پھر ایک مردِ میدان اُٹھتا ہے اور ان کے محلؤں کو لرزا دیتا ہے پھر اس قوم کا وزیراعظم قوم سے خطاب کرتا ہے ایک کہانی سناتا ہے پھر پارلیمنٹ میں خطاب کرتا ہے اور اُدھر ایک اور کہانی سناتا ہے پھر عدالت میں جواب جمع کراتا ہے اور پہلی دونوں کہانیوں کو جھوٹ قرار دے دیتا ہے لیکن یہ قوم چپ رہتی ہے. پھر اچانک ایک شخص اپنی نجی محفل میں ایک لفظ "پھٹیچر" کہتا ہے, اچانک اس قوم کی غیرت جاگ جاتی ہے اور اُس پر ٹوٹ پڑتی ہے بغیر اپنا آپ اور اپنی حقیقت دیکھے وہ لوگ جن کے متعلق دنیا کہتی ہے کہ یہ ڈالرز کیلئے اپنی ماں بھی بیچ دیں اُن کو اچانک اخلاقیات آ جاتی ہے. پھٹیچر سیانے........








 

Back
Top