A-Thinker
Minister (2k+ posts)




پشاور (پبلک نیوز) تھانہ انقلاب کی حدود میں اعتکاف پہ بیٹھے شخص نے مسجد کے اندر سہیل نامی لڑکے کو قتل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ملزم اعتکاف کے باوجود دنیاوی باتوں میں مشغول تھا جس کو مقتول نے منع کرنے کی کوشش کی۔ ملزم نے زبانی تکرار کے بعد بھائی اور باپ کی مدد سے سہیل پہ گولیوں کو بوچھاڑ کر دی۔
پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم امان اللہ کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مقتول سہیل کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔
ایس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم امان اللہ سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
Source
- Featured Thumbs
- https://imgur.com/lVoE5cF.jpg
Last edited: