Flyingfalcon
MPA (400+ posts)
لاہور(محمد زبیراعوان) تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت نے شہباز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پشاور میں بلٹ ٹرین اور میٹروطرز کی بس چلانے کے منصوبے کیلئے اظہار دلچسپی طلب کرلیے ہیں ۔خیبرپختونخواہ کے پلاننگ اینڈڈیویلپمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری کیے گئے پشاورماس ٹرانزٹکے اشتہار میںجدید طرز کے مواصلاتی و سفری نظام کے قیام کے لیے تفصیلی ، تکنیکی ، مالیاتی اور ماحولیاتی تحقیق وتجزیات کیلئے اظہار دلچسپی طلب کرلیے ہیں اور یہ اظہار دلچسپی 40دن کے اندر جمع کرانے کا پابندکیاگیاہے ۔یادرہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں جدید خطوط پر میٹروبس سروس کا آغازکیاتھا جس پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شدید تنقید کرتے رہے جبکہ پی ٹی آئی کے ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے شہباز شریف کی طرح صوبے میں کام کروانے کی خواہش کا اظہار کیاتھا۔
Source
Source

Last edited by a moderator: