people are reflection of their leaders

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
لوگ بالعموم اپنے حكمرانوں كے طور طريقے اختيار كر ليتے ہيں

Islam-Wallpaper-islam-31324530-1024-768.jpg

حجاج بن یوسف كے زمانے ميں جب لوگ صبح كو بيدار ہوتے ۔۔ اور ايک دوسرے سے ملاقات ہوتی ۔۔ تو باہم پوچھتے ۔۔ گزشتہ رات كو كون قتل كيا گيا ۔۔ كس كو پھانسی كے پھندے پر لٹكايا گيا ۔۔ اور كس كی پيٹھ كوڑوں كي بوچھاڑ سے چھلنی ہوئی ؟؟

وليد بن عبد الملک كثير مال و جائيدار والا اور عمارتيں بنانے كا شوقين تھا ۔۔ چنانچہ اس كے زمانے ميں لوگ ايک دوسرے سے مكانات كی تعميرات، نہروں كی كھدائی اور درختوں كی افزائش كے متعلق پوچھا كرتے تھے ۔۔

جب سلمان بن عبد الملک نے حكومت كی كرسی سنبھالی ۔۔ تو وہ كھانے پينے اور گانے بجانے كا شوقين تھا ۔۔ چنانچہ لوگ اچھے كھانوں، گانے واليوں اور لونڈيوں كے متعلق ايک دوسرے سے پوچھتے اور اسی قسم كی گفتگو رعايا كی چلتی رہتی تھی ۔۔

جب عمر بن عبد العزيز نے منصب حكومت سنبھالا ۔۔ تو لوگوں كی آپس ميں اس قسم كي گفتگو ہوتی ۔۔ قرآن كتنا ياد كيا ۔۔ ہر روز رات كو تہجد و نوافل ميں كتنا قرآن پڑھتے ہو ۔۔ رات كو كتنے نوافل ادا كرتے ہو ۔۔ فلاں شخص كتنا قرآن ياد كرتا ہے ۔۔ كتنی احاديث اسے ياد ہيں ۔۔ اور كون كتنے روزے ركھتا ہے ۔۔ حج عمرہ كے ليے كون گيا
كون آيا ۔۔

تاريخ كے حكمرانوں اور ان كی رعايا كی گفتگو كو ديكھا جائے ۔۔ تو يہ قول سچ ثابت ہوتا ہے ۔۔كہ
" الناس علي دين ملوكہم " یعنی لوگ بالعموم اپنے حكمرانوں كے طور طريقے اختيار كر ليتے ہيں ۔۔

جب سے ہم نے ہوش سنبھالا ہے ۔۔ اور اپنے حكمرانوں كو ديكھا ہے تو ہم كيا باتيں كرتے ہيں ؟

ضياء الحق كے دور ميں عوام آپس میں کیا باتیں کیا کرتے تهے ؟

بے نظير كے دور ميں عوام آپس میں کیا باتیں کیا کرتے تهے ؟

نواز شريف كے دور ميں عوام آپس میں کیا باتیں کیا کرتے تهے ؟

صدر مشرف كے دور ميں عوام آپس میں کیا باتیں کیا کرتے تهے ؟

زرداری كے دور ميں عوام آپس میں کیا باتیں کیا کرتے تهے ؟

نواز شريف كے دور ميں عوام آپس میں کیا باتیں کیا کرتے ہيں ؟

یہ سب کچھ آپ نے بتانا ہے اب آپ کے حافظے کا امتحان شروع ہوتا ہے ۔ !!!

barca

Prime Minister (20k+ posts)
Re: لوگ بالعموم اپنے حكمرانوں كے*طور طريقے اخ&

ہمارے حکمرانوں کے دور میں صرف یہی باتیں ہی ہوتی ہیں
بجلی کس ٹائم آنی ہے
آٹا کا بھاؤ پھر بھڑ گیا ہے
فلاں جگہ دھماکا ہوا ہے
کوئی اجنٹ وقف ای منڈا باہر بیجنا ہے
کیبل والے کو پیسے نہ
دینا انڈین چینل تو سارے بند ہیں
امریکا مردہ باد انڈیا مردہ باد
 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: لوگ بالعموم اپنے حكمرانوں كے*طور طريقے اخ&

مرزا صاحب آپ سٹیفن ہارپر کے بارے میں کیا باتیں کرتے ہیں ؟؟؟
کوئی نہی
کیوں نہی ، کیوں کہ زندگی معمول کے مطابق ہے
کسی کے ساتھ کوئی ظلم نہی ہو رہا

اپ نے جن کے نام لکھ ہیں یہ لوگ بدقسمتی سے ہمارے پلے پڑے

اور ان میں سے کوئی بھی نارمل نہی تھا اور قوم نے ان سے نجات کی ہمیش دعا ہی مانگی ہے اور ان جانے پر مٹھائی ہی تقسیم ہوئی ہے
 
Joker

Minister (2k+ posts)
Re: لوگ بالعموم اپنے حكمرانوں كے*طور طريقے اخ&

Nawaz Sharif k Dor mein hum batein kartay hein

1. Motorway kahan tak ban gai
2.China k saath kon kon say projects chal rahay hein.
3.Turkey key saath kon kon say agreements ho rahay hein.
4.Foreign investment Mulk mein kitni aai hay.
etc etc etc
 
barca

Prime Minister (20k+ posts)
Re: لوگ بالعموم اپنے حكمرانوں كے*طور طريقے اخ&

Nawaz Sharif k Dor mein hum batein kartay hein

1. Motorway kahan tak ban gai
2.China k saath kon kon say projects chal rahay hein.
3.Turkey key saath kon kon say agreements ho rahay hein.
4.Foreign investment Mulk mein kitni aai hay.
etc etc etc
جوکر زبان تو تیری پہلے ہی کالی ہے پھر بھی جل جانی ہے اتنا جھوٹ
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: لوگ بالعموم اپنے حكمرانوں كے*طور طريقے اخ

Nawaz Sharif k Dor mein hum batein kartay hein

1. Motorway kahan tak ban gai
2.China k saath kon kon say projects chal rahay hein.
3.Turkey key saath kon kon say agreements ho rahay hein.
4.Foreign investment Mulk mein kitni aai hay.
etc etc etc

موٹر وے جاتی امرا تک بن گئی
نوا زنے ترکی میں رہنا شروع کر دیا ؟
میاں صاحب لندن سے کب واپس آ رہے ہیں

سعودی کو تھوک لگانے کے بعد اب اردوگان کو لوٹنے کی تیاری ہے

میاں صاحب کا کاروبار ساری دنیا میں پھیل گیا ہے ، وغیرہ وغیرہ
 
Last edited:

jason

Chief Minister (5k+ posts)
Re: لوگ بالعموم اپنے حكمرانوں كے*طور طريقے اخ&

Nawaz Sharif k Dor mein hum batein kartay hein

1. Motorway kahan tak ban gai
2.China k saath kon kon say projects chal rahay hein.
3.Turkey key saath kon kon say agreements ho rahay hein.
4.Foreign investment Mulk mein kitni aai hay.
etc etc etc

Foreign investment mulk main kitni aai hay aur kahan ko chali gai hay?
Motorway puraana fashion hogaya aaj kal bullet train in hay aur kal hi kisi member nay bullet train ka khaaka dikhaya tha:)
 
QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
Re: لوگ بالعموم اپنے حكمرانوں كے*طور طريقے اخ&

مرزا صاحب آپ سٹیفن ہارپر کے بارے میں کیا باتیں کرتے ہیں ؟؟؟
کوئی نہی
کیوں نہی ، کیوں کہ زندگی معمول کے مطابق ہے
کسی کے ساتھ کوئی ظلم نہی ہو رہا

اپ نے جن کے نام لکھ ہیں یہ لوگ بدقسمتی سے ہمارے پلے پڑے

اور
ان میں سے کوئی بھی نارمل نہی تھا اور قوم نے ان سے نجات کی ہمیش دعا ہی مانگی ہے اور ان جانے پر مٹھائی ہی تقسیم ہوئی ہے

"اگر ان میں سے کوئی بھی نارمل نہیں تھا تو اسے کیا کہیں گے کہ، "جیسی رعایا ویسا حکمران
اس سے زیادہ پستی اور کیا ہوگی کہ ہم صرف ہاتھ اٹھا کر اپنے حکمرانوں کو کوستے ہی رہتے ہیں
اور اگلے انتخابات پر پھر انہیں ہی ووٹ دے کر اپنی قسمت ان ہی کے ہاتھ میں دے دیتے ہیں

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: لوگ بالعموم اپنے حكمرانوں كے*طور طريقے اخ&

"اگر ان میں سے کوئی بھی نارمل نہیں تھا تو اسے کیا کہیں گے کہ، "جیسی رعایا ویسا حکمران
اس سے زیادہ پستی اور کیا ہوگی کہ ہم صرف ہاتھ اٹھا کر اپنے حکمرانوں کو کوستے ہی رہتے ہیں
اور اگلے انتخابات پر پھر انہیں ہی ووٹ دے کر اپنی قسمت ان ہی کے ہاتھ میں دے دیتے ہیں

بس مرزا صاحب جب ملوکیت کا دور ہوتا ہےتو کبھی یزید بھی حکمران بن ہی جاتے ہیں
عوام کا کیا قصور
غلاموں کو آزاد کروانا اتنا آسان نہی ہے
یہی تو اقبال نے کہا تھا

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا چمن میں دیده ور پیدا

اس شعر کا مطلب اب سمجھ میں آتا ہے اور اب پتا لگتا ہے کہ قحط الرجال کس کو کہتے ہیں
 
QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
Re: لوگ بالعموم اپنے حكمرانوں كے*طور طريقے اخ&

بس مرزا صاحب جب ملوکیت کا دور ہوتا ہےتو کبھی یزید بھی حکمران بن ہی جاتے ہیں
عوام کا کیا قصور
غلاموں کو آزاد کروانا اتنا آسان نہی ہے
یہی تو اقبال نے کہا تھا

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا چمن میں دیده ور پیدا

اس شعر کا مطلب اب سمجھ میں آتا ہے اور اب پتا لگتا ہے کہ قحط الرجال کس کو کہتے ہیں

کیا ہم اسی طرح لٹتے رہیں گے بار بار
کیا ہمارے نصیب میں ایک کے بعد دوسرے اسی طرح آتے رہیں گے
کیا وجہ ہے کہ اب عمر بن عبد العزیز جیسے پیدا نہیں ہوتے
ہم اپنی خرابیوں کو کس طرح دور کر سکتے ہیں

راز بھائی کچھ سنجیدہ باتیں کرتے ہیں
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: لوگ بالعموم اپنے حكمرانوں كے*طور طريقے اخ&

کیا ہم اسی طرح لٹتے رہیں گے بار بار
کیا ہمارے نصیب میں ایک کے بعد دوسرے اسی طرح آتے رہیں گے
کیا وجہ ہے کہ اب عمر بن عبد العزیز جیسے پیدا نہیں ہوتے
ہم اپنی خرابیوں کو کس طرح دور کر سکتے ہیں

راز بھائی کچھ سنجیدہ باتیں کرتے ہیں

مرزا صاحب اگر سنجیدہ بات کریں تو کفر کا فتوہ لگانے والے بہت ہیں ہمارے اس پاس

میں نے جتنی بھی دنیا میں جا سکا ہوں ، یہی دیکھا ہے کہ مقصد ایک منزل کا نام ہے ، جس نے مقصد کو سمجھ لیا اس نے منزل کو پا لیا
یہی اصول دین کا ہے اور یہی دنیا کا
میں کینیڈا کے کافی علاقوں میں رہا ہوں اور ان کے دیہات میں بھی رہا ہوں ، بڑے نزدیک سے ان کی زندگی کو دیکھا ہے
کینیڈا میں رہنے میں یہ دیکھا کہ یہ لوگ کسی بھی کام میں اس کے مقصد کو لیتے ہیں اور اس کے مذہبی حصے کو نہی

ہم لوگ اس کے مذہبی حصے کو لیتے ہیں مقصد کو پس پشت ڈال دیتے ہیں

کبھی ملیں گے تو بات کریں گے ، کسی دن آپ سے ملنے آؤں گا انشا الله
 
Star Gazer

Chief Minister (5k+ posts)
Re: لوگ بالعموم اپنے حكمرانوں كے*طور طريقے اخ&

Nawaz Sharif k Dor mein hum batein kartay hein

1. Motorway kahan tak ban gai
2.China k saath kon kon say projects chal rahay hein.
3.Turkey key saath kon kon say agreements ho rahay hein.
4.Foreign investment Mulk mein kitni aai hay.
etc etc etc

Joker,(yapping)
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: لوگ بالعموم اپنے حكمرانوں كے*طور طريقے اخ&

مثلا ، ایک صاحب نے ٹھانہ ہوا تھا کہ وہ سوا لاکھ بار آیت کریمہ پڑھیں گے
میرے ساتھ گاڑی میں بیٹھے ہوے بھی ہر وقت پڑھتے رہتے تھے ، بڑی اچھی بات ہے ، میں بھی پڑھتا ہوں

عداتا ن کافی بد زبان واقہ ہوے ہیں موصوف

میں نے پوچھا کہ آپ کیا پڑھتے ہیں ، فرمانے لگے کہ گھر کے حالت ٹھیک نہی رہتے ، اس لئے وظیفہ کر رہا ہوں
ستر ہزار بار ہو گیا گے ، سوا لاکھ کرنا ہے

میں نے عرض کیا کہ حضور آپ یہ تو دیکھیں کہ آپ ظلم کیا کر رہے ہیں ، پھر اس ظلم کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں
پھر الله سے معافی مانگیں تو وہ بھی معاف فرما دے گا ورنہ انی کنت من الظالمین کہنے کا کیا فایدہ

بس یہی فرق ہے

یہ انگریز قوم ، بے دین ہے لیکن مقصد کو پہلے دیکھتے ہیں ، پھر اس کا تجزیہ کرتے ہیں پھراسباب پر عمل کرتے ہیں

جب کہ ہم صرف زبانی جمع خرچ کرتے ہیں سوا لاکھ دفعہ وظیفہ ، عمل نا درد

اسی طرح نماز روزے کے بھی مقصد ہیں ، لیکن ہم ان سے بے نیاز ہیں ، صرف رٹی رٹائی نماز پڑھتے ہیں
کسی وقت میں تھریڈ لگاؤں گا انشا الله ، قران میں الله نے نماز کے مقصد و تقاضے جو بتاۓ ہیں وہ کیا ہیں

مختصرا یہ کہ یہ دنیا مقصد اور اعمال کی ہی گیم ہے

عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی

ہمارے اسلاف عمل میں آگے تھے دنیا سے ، آج ہم سب سے پیچھے ہیں

کیونکہ انما لاعمال و بنیات
اور ہمارے حضرت عمر بن عبد العزیز کی نذر مقاصد پر تھی ، مذہبی کروائی پر نہی

مرزا صاحب ، اگر کوئی بات پسند نا آ ے تو معافی چاہتا ہوں
 
راز بھائی - آج کل زندگی بہت تیز ہو گئی ہے
ہر ایک دوڑ رہا ہے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے لیے
پھر یہ ہی مقابلہ ہم الله تعالی کے ساتھ بھی کر رہے ہیں
کسی نے کہا کہ بسم الله کیوں کہتے ہو یا لکھتے ہو بس 786 لکھ دو کام ہو جائے گا
ہم نے کبھی دین کی روح حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی
قران تو پڑھتے ہیں مگر الفاظ حلق سے نیچے نہیں اترتے
رمضان میں مجھے بڑا عجیب لگتا ہے جب امام صاحب کی ساری کوشش یہ ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ پڑھ لیں
ان کے منہ سے جھاگ نکل رہے ہوتے ہیں
مجال ہے کہ کوئی ایک بھی لفظ کسی کے سمجھ میں آتا ہو
پھر ہر وقت روتے بھی رہتے ہیں کہ دعا قبول نہیں ہوتیں
ہم نے کبھی حق ہی ادا نہیں کیا
نبی سے محبت کے دعوے تو بہت کرتے ہیں مگر حقیقی زندگی میں صرف اور صرف شرمندگی ہی ہے
 
مرزا صاحب ، میں اپنی بات اور آگے بڑھاتا ہوں
آپ تعلیم کو ہی لے لیں ، ہمارے ہان کسی کا مقصد کچھ سیکھنا نہی ہوتا نمبر لینا ہوتا ہے
لوگ جیسے تیسے کر کے نبمر لیتے ہیں تا کہ انجنیرنگ یا میڈیکل میں داخلہ ملے ، لیکن وہ تعلیم ان کے دماغ پر کوئی اثر نہی چھوڑتی

میں نے یہاں آ کر جب کچھ پڑھنے کے لئے گیا تو دیکھا کہ ہم کتنے پیچھے ہیں ذہنی طور سے اور ٹرینگ کے لحاظ سے

بس یہی بات ہے کہ ہمارے مقاصد ہی وہ نہی ہیں کہ جس سے کچھ اچھے نتایج نکل سکیں

ہم لوگ دین کو بھی مذھب سمجھتے ہیں اور خود کو دھوکہ دیتے ہیں ، الله کو دھوکہ دیتے ہیں

پرانے لوگ تو دین دار تھے مذھب دار نہی

راہ دکھلیں کسے ، رہرو منزل ہی نہی

تربیت عام تو ہے ،جوہر قابل ہی نہی
جس سے تعمیر ہو آدم کی یہ وہ گل ہی نہی
 
QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
Re: لوگ بالعموم اپنے حكمرانوں كے*طور طريقے اخ&

راہ دکھلیں کسے ، رہرو منزل ہی نہی

تربیت عام تو ہے ،جوہر قابل ہی نہی
جس سے تعمیر ہو آدم کی یہ وہ گل ہی نہی

بجا فرمایا آپ نے
آج دنیا کی وہ تمام اقوام جو ترقی کر رہی ہیں ان کے پاس اپنا تعلیمی نظام ہے
جاپان میں امریکی یا آکسفورڈ کی کتابیں نہیں پڑھائی جاتی
اور نہ ہی چین میں انگریزی میں تعلیم دی جاتی ہے
ہر قوم نے اپنی ضروریتوں کے مطابق اور اپنے معاشرتی لحاظ سے نصاب بنا رکھے ہیں
ایک ہم ہیں اپنے بچے کو او لیول اور اے لیول کروا کر فخر سے گردن اونچی کرتے ہیں
نبی اکرم نے تعلیم کی تلقین کی ہے وہ تعلیم سے تو ہم کوسوں دور ہیں
ہمارے دین کی ابتدا ہی "اقرا" سے ہوتی ہے
مگر ہمارا حال یہ ہے کہ بچوں کو دنیا کا سارا علم تو دلا دیا مگر نماز پڑھنی نہیں آئی
ہمارے تعلیمی نصاب تو ہر حکومت میں تبدیل ہوتے رہتے ہیں
ہمیں اپنے مقصد اور قبلے کا پتا ہی نہیں
ایک بھیڑ چال ہے ، جس کا جدھر منہ اٹھا چلا جا رہا ہے
جب اپنا سر اوپر اٹھا کر اس طرح جانور کی طرح چلیں گے تو ٹھوکر کھانی ہے
اور جب منہ کے بل گرتے ہیں تو اپنے بجائے دوسروں کو مورد الزام ٹھیراتے ہیں
 
مرزا صاحب
آپ قران کو دیکھ لیں ، جب انسان نے الله سے چیزوں کا علم سکھا ، بلکہ الله نے خود سکھایا تو ایک چھوٹے سا امتحان ، جو آدم اور فرشتوں کا تھا ، الله نے لیا ، آدم جیت گیا اور فرشتوں سے الله نے آدم کو تعظیمی سجده کروا دیا

لیکن الله کی نا فرمانی پر وہی آدم جنت سے نکالا گیا

اس سے لگتا ہے کہ یہ دونوں چیزیں انسان کے لے لازمی ہیں

چیزوں کا علم اور الله کی نافرمانی سے بچنا

آج کل ہماری قوم ان دونوں چیزوں سے فارغ ہے

نا کوئی کمال کا علم و ہنر نا الله کی اطاعت

صرف الله کی مولویانہ اور بے عقل اطاعت سے بھی کام نہی چلے گا جب تک علم و ہنر نا ہو تو الله کی مخلوق آپ کے آگے نہی جھکیں گی
بلکہ الله کی اطاعت کرتا ہی وہی ، الله کی نشانی کو وہی سمجھ سکتا ہے جس کو کسی نا کسی فیلڈ کا علم ہوتا ہے
جیسے پہلی وحی ہی انسان کی تخلیق کی نشانی کے بارے میں تھی
کہ اس رب کو یاد کر جس نے انسان کو جمے ہوے خوں سے پیدا کر دیا

مغربی ملکوں نے کم از کم ان چیزوں کا تو علم و ہنر حاصل کیا ہوا ہے نا تبھی دنیا پر راج کر رہے ہیں ، ہم ابھی طلاق و حلالہ پر لڑ رہے ہیں

19.GIF
 
Last edited:

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
Re: لوگ بالعموم اپنے حكمرانوں كے*طور طريقے اخ&

جس علم میں الله کا وجود شامل نہ ہو وہ علم نہیں
وہ صرف اور صرف جہالت ہے
پی ایچ ڈی کیوں نہ کر لیں، مگر الله کے علم سے نا بلد ہیں تو ایسا علم جہالت کے علاوہ کچھ نہیں
آج ہمارا یہ ہی حال ہے
ابو جہل اپنی قوم میں ابل الحکم کہلاتا تھا
بڑا علم تھا اس کے پاس ، مگر الله اور اس کے رسول کا نافرمان تھا اس لیے ابوجہل کہلایا
نہ صرف جاہل بلکہ جاہلوں کا بھی باپ
اب سوچیں ہم کیا ہیں
دین کے علم کی ایک بنیادی مثال دیکھیں
ایک بچہ جب قران حفظ کر لیتا ہے تو اپنے ہم عمر بچوں سے آگے نکل جاتا ہے
جب وہ اسکول میں جاتا ہے تو دوسرے بچوں سے آگے نکل جاتا ہے
کیا وجہ ہے
الله تعالی اس بچے کے دل کو کھول دیتا ہے
اس کی ذہانت بڑھ جاتی ہے
جب الله کا علم دل کو منور رکھے گا تو دنیا اس کے قدموں میں ہوگی
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
مرزا صاحب ، معزرت کے ساتھ پوچھوں گا کہ الله کا علم کیا ہے ؟
علم دین تو سنا تھا ، الله کا علم کون سا ہے ؟
دین بھی تو ہمارا راستہ بتانے کا علم ہے جیسے آپ کا جی پی ایس آپ کو راستہ بتاتا ہے

دین انسان کو وہ راستہ بتاتا ہے جس پر ایک مینو فیکچر نے آپ کو مینو فیکچر کیا ہے اور چاہتا ہے کہ آپ ٹھیک کام کریں ، خراب نا ہو جایں

تبھی تو الله نے پہلی وحی میں تخلیق کی نشانی بتائی کہ غور کرو اپنی تخلیق پر ، آسمان اور زمیں کی تحلیق پر، ہواؤں پر
کیا یہ غور دنیوی ہے ؟؟ یا غلط ہے ؟؟
مرزا صاحب ، انسان کو جنت میں تبہی رہنے کی اجازت ملی تھی جب اس نے اشیا کا علم حاصل کر لیا تھا ، اس کے بغیر نہی

جو لوگ دنیاوی علوم کو غلط کہتے ہیں وہ الله کو نہی پا سکتے ، دیکھ لو تبھی آپ کی دعا قبول نہیں ہوتی اور کافروں کی ہر خواہش پوری ہو جاتی ہے

رسول کریم کا علم سب سے زیادہ تھا ، آپ تجارت پر بھی مہارت رکھتے تھے
اگر غور سے دیکھیں تو ہر علم الله کا علم ہے ، کیوں کہ یہ الله کی بنی ہوئی چیزوں اور نظام کا علم ہوتا ہے

28.GIF

معزرت کے ساتھ یہ اقبال نے کہا ہےآپ کی اسی سوچ کے بارے میں
 
Last edited: