Pemra forced cable operators to shut royal news

coolhaider

Minister (2k+ posts)

پیمرا نے رائل نیوز بند کرنے کیلئے کیبل آپریٹرزپردباﺅ ڈالنا شروع کر دیا

ADMIN JUNE 8, 2012
اپنے ناظرین کو قومی یکجہتی ،،،ملی وحدت ،،،اتحاد اور قومی سلامتی کے حوالے سے ایک جان ہونے کا درس دینے اور وطن عزیز کے خلاف ہونے والی اندرونی اور بیرونی سازشوں سے باخبر رکھنے والا رائل نیوز آج خود ایک خبر بننے جا رہا ہے ۔وطن عزیز میں امریکی استعمار کی اجارہ داری اور سیاسی جاگیرداروں کی اجارہ داری پر کاری ضربیں لگانے والے رائل نیوز کو حکومتی آشیر باد سے پیمرا کی جانب سے بند کیا جا رہا ہے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیمرا نے رائل نیوز کی نشریات بند کرانا شروع کر دی ہیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود پیمرا کیبل آپریٹرز پر رائل نیوز کی نشریات بند کرانے کے لیے مسلسل دباو ڈال رہا ہے اور اکثر جگہوں پر کیبل آپریٹرز کو پریشرائز کر کے نشریات بند کرا دی گئی ہیں رائل نیوز کا جرم یہ ہے کہ اس نے ہمیشہ مغربی استعمار اور خطے میں امریکی بالا دستی کے خلاف آواز اٹھائی اور پاکستان سمیت خطے میں امریکی مفادات اور امت مسلمہ کے خلاف امریکی اقدامات کے حوالے سے اپنے ناظرین کو نا صرف بر وقت آگا ہ کیا بلکہ اس حوالے سے مغربی اور امریکی پراپیگنڈے کا بھر پور جواب دیا ۔ رائل نیوز کا جرم یہ ہے کہ اس کے چئیرمین نے فرقوں اور گروہوں میں بٹی ہوئی پاکستانی قوم کو قومی یکجہتی کا درس دیا اور قومی یکجہتی کے پلیٹ فارم پر عوام کا اکٹھا کرنا شروع کیا ۔ رائل نیوز کے خلاف جبر کا یہ کوئی پہلا ہتھکنڈہ نہیں ہے ،،،دور آمریت میں پرویز مشرف کی میڈیا کے خلاف آمریت کا پہلا نشانہ بھی رائل نیوز ہی بنا تھا جب اس چینل پر پابندیاں لگائی گئیں اور عدلیہ تحریک کی کوریج کرنے پر نا صرف رائل نیوز کے مالکان کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا بلکہ رائل نیوز کی نشریات بھی بند کرادی گئیں.. دور آمریت ہو یا جمہوری تماشا ،،،رائل نیوز اپنی حق گوئی اور بے باکی کے باعث ہمیشہ زیر عتاب رہا۔اور حکمران سرکاری درباری سچ سننے کے لیے رائل نیوز پر دباو ڈالتے رہے ،،،کبھی نشریات بند کراائی گئیں ،،کبھی اشتہار روکے گئے اور کبھی مالکان کے خلاف بے بنیاد یسز بنائے گئے ۔۔۔ لیکن حق گوئی ،،اور جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنے سے ہماری زبانیں پہلے لرزی ہیں نہ اب پائے استقامت میں کوئی لغزش آئے گی ہمیں اچھی طرح یقین ہے کہ کہ رائل نیوز کے خلاف یہ انتقامی کارروائی نہ پہلی کارروائی ہے اور نہ ہی آخری ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ہاں تلخی ایام ابھی اور بڑھیں گے ،،،،ہاں اہل ستم مشق ستم کرتے رہیں گے ۔۔ لیکن ،،کوئی رائل نیوز کو جھکا لے گا ،،،کوئی حق کی آواز کا گلا دبا لے گا ،،،کوئی ظلمت کو ضیا کہنے پر مجبور کر دے گا ،،،اگر کسی کا ہمارے متعلق یہ وہم ہے تو وہ دل سے نکال دے ،،اور غور سے سن لے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاں میں نے اپنا لہو گلشن کو دیا ہے ،،،،،مجھ کو گل و گلزار پہ تنقید کا حق ہے میں یاد دلاتا ہوں شکایت نہیں کرتا ،،،بھولے ہوئے اقرار پہ تنقید کا حق ہے ۔ گرتی ہوئی دیوا رپہ تنقید کا حق ہے تنقید کا یہ حق جو ہمیں عوام اور ہمارے ناظرین نے ہمیں دیا ہے ،،ہم سے کسی صورت نہین چھینا جا سکتا ،،،افغانستان پر امریکا کی خونریز بمباری ہو،،،پاکستان میں ڈرون حملے ہوں ،،،عیاش حکمرانوں کی معاشی دہشت گردی ہو،،،یاکرپشن کا بد مست ہاتھی جب بے لگام ہو جائے تو ہم اپنا تنقید کا حق کیسے کھو سکتے ہیں ،،،کیسے عوام تک سچ پہنچانے سے باز رہ سکتے ہیں ،،،اور کیسے ظلمت کو ضیا کہ سکتے ہیں۔۔ متاع لوح و قلم چھن بھی گئی تو کیا غم ہے ،،،کہ خون دل میں ڈبو لی ہیں انگلیاں ہم نے دوستی کرنی نہیں ہواوںسے ،،،رات بھر روشنی کرنی ہے ۔حق گوئی کی سزا رائل نیوز کے خلاف انتقامی کارروائیاں
پیمرا نے رائل نیوز بند کرنے کیلئے کیبل آپریٹرزپردباﺅ ڈالنا شروع کر دیا
پیمرا ہائیکورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑانے میں مصروف
مشرف دور میں بھی رائل نیوز کے خلاف کئی بار پابندیاں لگائی گئیں
پیمرا یہ سب کس کے اشارے پر کر رہا ہے؟
اس سے قبل بھی موجودہ حکومت رائل نیوز پر پابندیاں لگانے کی کوشش کر چکی ہے
آزادی صحافت کی دعویدار حکومت کی طرف سے انتقامی کارروائیاں عروج پر
قومی یکجہتی اور امریکا کیخلاف بات کرنے کی سزا کیوں



 
Last edited by a moderator:

nucleairee

MPA (400+ posts)
azadi-e-sahafat??? where is government? oh, they are busy in making statements like "hum ney to CJ ko bahal karaya, hum us key khilaf sazishein kesey ker saktey hain"... they are doing "sazishein" somewhere else now.
 

itsnotme90

Minister (2k+ posts)
I will request pakistan army to buy some shares in royal news. Then we will see how it will get close