آج پارٹی اس ویڈیو کے پیچھے کھڑی ہو جائے اور کہے کہ کمیشن کی رپورٹ میں یہ سب بیان ہے ہم نے کوئی نئی بات نہیں کی ۔ فوجی اس پر غصہ کھانے کی بجائے ایسی حرکتوں سے باز آئیں واپس بیرکوں کو جائیں تو یہ گندے انڈے خود ہی پیچھے ہٹیں گے۔
پیچھے ہٹنے پر پی ٹی آئی معافیاں بھی مانگے گی اور مار بھی کھائے گی
حقیقی آزادی کا مطلب کیا ہے؟
کیا ملک میں سب ستم ظریفی کے پیچھے فوج نہیں ہے؟
کیا سارا تماشا فوج کا لگایا ہوا نہیں ہے؟
کیا انہوں نے زرداری اور نواز شریف کے خلاف تحریک چلانی ہے؟
یہ سانحہ مشرقی پاکستان کا ذمہ دار کسے سمجھتے ہیں؟
اس طرح ڈر ڈر کر آپ حاصل کیا کرنا چاہتے ہیں؟
اگر حقیقی آزادی کا مطلب نواز شریف اور زرداری سے چھٹکارا ہے تو دونوں کو قوم دفن کرچکی۔ انہیں فوج اٹھا کر یہاں لائی ہے۔ قانون اور آئین کی دھجیاں فوج اڑا رہی ہے۔ پاکستان میں سانحہ مشرقی پاکستان کی سب سے بڑی ذمہ دار فوج تھی۔ اگر آپ نے ڈرتے دبتے اور وضاحتیں دیتے رہنا ہے تو یہ فوج تو آپ کو دیوار کیساتھ لگا کر ہی ختم کرنا چاہتی ہے۔ لگ جائیں دیوار سے اور ختم ہوجائیں۔