haidhu80
MPA (400+ posts)
کل رات کو جب ٹی وی پر دیکھا کہ پانامہ لیک کے نام سے کچھ دستاویزات عام ہوئی ہے تو ذہن میں آیا کہ کیا اس میں نواز شریف کا نام ہوگا یا نہیں لیکن کچھ ہی دیر بعد چینل والوں نے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محترم جناب نواز شریف کا نام لینا شروع کیا۔
یہ بات تو سب کو معلوم ہے کہ نواز شریف کے بیرونی ممالک کاروبار ہے اور وہ ایک کاروباری شخصیت ہیں۔ لیکن جو سوچنی کی بات ہے وہ یہ کہ ان دستاویزات میں صرف شریف خاندان کا نام نہیں ہے بلکہ دنیا کے بہت سے اور ممالک کے سربراہان اور بڑے بڑے لوگ ملوث ہیں۔ افسوس اس بات پر ہے کہ ان دستاویزات کے افشاں ہونے پر دوسرے ممالک کا کیا ردعمل ہے اور ہمارے شریف صاحب کا کیا ردعمل ہے۔
پرویز رشید نے ایسی پریس کانفرنس کی جیسے یہ دستاویزات عمران خان نے افشاں کیے ہو۔ مجھے اس بات پر بالکل بھی شک نہیں ہے کہ چاہے دوسرے ممالک میں ان دستاویزات کے اوپر لوگوں کو پکڑا جائے، ان پر مقدمے چلے، کچھ کو قید ہو، کچھ کو جرمانہ اور ہوسکتا ہے کسی ملک میں ان دستاویزات کے اوپر پھانسی بھی ہو لیکن ملک خداداد میں ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ نواز شریف بالکل شریف نکل آئیگا اس سے اور ہمارے ملک کی سیاست پر کچھ اثر نہیں پڑیگا۔
جب سے ہوش سنبھالا ہے تو یہی دعا کی کہ یا اللہ اس ملک میں جمہوریت آئے لیکن جب جمہوریت آئی تو ایسی آئی کہ پھر سوچنے لگے کہ ان سے تو فوج اچھی تھی اور جب پھر سے فوج آئی تو پھر وہی دعا کہ یا اللہ اس ملک میں جمہوریت آئے۔ پتا نہیں کیا ہوگا اس ملک کا۔ پھر کہتے ہیں اتنے عذاب کیوں آتے ہیں، عیسائیوں اور یہودیوں پر یہ عذاب کیوں نہیں آتے؟

Last edited by a moderator: