Syed Haider Imam
Chief Minister (5k+ posts)
پانامہ کیس میں کیا عدلیہ کا قلم ٹوٹے گا ؟
تحریر :- سید حیدر امام
تحریر :- سید حیدر امام
نواز شریف نے بوسنیا کا دورہ کیا اور وہاں کے کسی چھوٹے موٹے اہلکار نے ائیرپورٹ پر ہاتھوں میں پکڑا دیا , گلدستہ . اسکے بعد موصوف ڈیووس گئے ، وہاں ہاتھ ہی ملتے رہ گئے . بانسبت ہمارے شیر کے ، باہر کے ملکوں کے سربراہ اپنے کتے سے آجکل زیادہ پیار کرتے ہیں. پاکستان میں جیسے ہی عدلیہ نے مقدمہ سمیٹنے کی بات کی ، موصوف ترکی نکل لئے مگر عدلیہ نے بھی کہا کے چھوٹا فیصلہ ہاتھ میں نہیں دینا ، دینا ہے تو بڑا فیصلہ ہی ہاتھ میں دینا ہے
یہ ایک بڑا دلچسپ مرحلہ تھا کے جب پاکستانی عدالت کوئی فیصلہ دے سکتی تھی ، موصوف کو کوئی آجکل بولاتا تو ہے نہیں ، یہ خود ہی ترکی بن بلاے مہمان بن کر پہنچ گئے . اس سے کم از کم ایک بات ثابت ہوتی ہے کے میچ فکس نہیں ہے . سوال یہ پیدا ہوتا ہے کے کیا پاکستان عدالتی فیصلہ کے لئے تیار ہے ؟
ایک طرف قرضے واپس کرنے کے لئے اسحاق ڈا ر قرضے پر قرضہ لے رہا ہے ، پاکستان کی موٹر وے سے نواز شریف نے پیسے بھی بناے ، کمیشن بھی لی ، لوگوں سے ٹول ٹیکس بھی لئے اور انسے موٹر وے بنانے کے ووٹ بھی لئے ، اسی موٹر وے کو اپ رہن میں رکھ کر قرض لئے جا رہیں ہیں . ایک طرف پاکستان پر انتظامی بحران اور دوسری طرف معاشی بحران دھاڑیں مار رہا ہے اور دوسری طرف حکومت بھیگی بلی بن کر میاؤں میاؤں کر رہی ہے . شکریہ راحیل شریف پاکستانی قوم کا ٢ ارب ڈالر غرق کر کے اپنی ساری میراث ٩٠ ایکڑ رقبہ اراضی میں سمیٹ کر ریٹائرمنٹ کے مزے لے رہیں ہیں . اسی لئے میں لکھتا تھا کے ایکسپائری ڈیٹ اور ملازمت مائنڈ سیٹ کے لوگ رہبر نہیں ہو سکتے اور میں نے کوئی درجن بھر تھریڈ ٹھوکی ہوں گی جب پورا پاکستان شکریہ راحیل شریف کا ورد کر رہا تھا . پاکستان آرمی کے نئے سپہ سالار شروع سے ہی کوئی خاص تاثر قائم نہیں کر پاے . سب سے دلچسپ بات یہ ہے کے ہمارے شیروں نے ایوان صدر میں کتا پالا ہوا ہے .
قصہ مختصر ، پاکستان میں سب ادارے وڑ وڑ ا گئے ہیں . پاکستان میں جو سب سے زیادہ مضبوط ہے وہ تو ایک تو مافیا ہے اور دوسری پاکستان اسٹاک ایکسچینج . یہ ملک ویسے بھی آٹو پر چل رہا ہے ، کوئی سرکار ہو یا نہ ہو .
سوال یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کے ، کیا پاکستان واقعی پانامہ کے سخت فیصلے کے لئے تیار ہے ؟
میں آپکو ایک اشارہ دے رہا ہوں . اگر جج حضرات کے ذھن میں بھی یہی کیڑا ہے تو سمجھ لیں کے نواز شریف کو نظریہ ضرورت کی چھڑی سہارے کے طور پر ملے گی ورنہ اس مرتبہ چھڑی انکی تشریف میں دے دی جاے گی اور چھڑی والے صرف چھڑی گھماتے رہیں گے .
یہ پاکستانی معشیت کے قتل کا کیس ہے اگر پاکستان کی عدلیہ نے پانامہ کیس پر اپنے پین کا نب نہ توڑا تو خدا نخواستہ پاکستان معاشی طور پر ٹوٹ سکتا ہے
Last edited: