کراچی: (دنیا نیوز) شیئر بازار کی کارکردگی دکھانے والے بین الااقوامی ریڈار پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا نام عروج پر پہنچ گیا ہے۔ فوربز کہتا ہے کہ جہاں ایم ایس سی آئی انڈیکس میں چین 10 فیصد، انڈیا 1 فیصد بڑھا وہاں پورے سال کے دوران، پاکستان سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس نے 29 فیصد اضافہ دکھا کر خطے کی تمام مارکیٹوں کو دھول چٹا دی۔ صرف یہی نہیں، چین کے سرمایہ کاروں نے پاکستان سٹاک مارکیٹ کا طویل مدتی سرمایہ کار بن کر شیئر بازار کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔ فوربز کے مطابق، معاشی ترقی میں تیزی، اقتصادی استحکام، کم شرح سود اور لگام ڈلی مہنگائی،
شیئر بازار کی بہترین پرفارمنس میں معاون ثابت ہوئیں۔ اس کے علاوہ کے الیکٹرک میں شنگھائی الیکٹرک کی 1٫7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور معاشی
اصلاحات کے لئے کھلے دل سے ورلڈ بینک کی جانب سے 1 ارب ڈالر کی مالی معاونت جیسی بڑی پیش رفت کے باعث ملکی معیشت اور سٹاک مارکیٹ پر انویسٹرز کا اعتماد بڑھا ہے۔
- See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Business/367610#sthash.jiGWkwjN.dpuf

Last edited by a moderator: