پاکستانی طالب علم نے عالمی ریاضی کا مقابلہ جیت لیا
یونیورسٹی آف ساﺅتھ ویلز آسٹریلیا کے زیر اہتمام مقابلے میں 16 ممالک کے طالب علموں نے حصہ لیا لیکن فتح کا سہرا پاکستانی طالب علم نے اپنے سر پر سجا لیا۔
سرگودھا: (آن لائن) سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے سرکاری سکول کے طالب علم نے یونیورسٹی آف ساﺅتھ ویلز آسٹریلیا کے زیر اہتمام ریاضی کے عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن لے کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا ہے۔ سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے بھابرہ ہائر سکینڈری گورنمنٹ سکول میں زیر تعلیم ساتویں جماعت کے طالب علم ابو حفص نے ریاضی کے امتحان میں دنیا بھر کے ذہین طالب علموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یونیورسٹی آف ساﺅتھ ویلز آسٹریلیا کے زیر اہتمام ریاضی کے مقابلے ہوئے جس میں 16 ممالک کے طالب علموں نے حصہ لیا۔ پاکستان بھر سے مقابلے میں حصہ لینے والے 100 طلبہ میں سے بھابڑہ ہائر سکینڈری سکول کے دو طالب علم بھی شامل تھے۔ ریاضی کے عالمی مقابلے میں ابو حفص نے پہلی پوزیشن لے کر نہ صرف اپنے سکول بلکہ ملک کا نام روشن کر دیا۔

http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/331945