Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1140252420733378560
https://twitter.com/x/status/1140251040027238400
https://twitter.com/x/status/1140252229783511040
مانچسٹر: پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جارہے عالمی کپ 2019 کے 22 ویں اور اب تک کے سب سے بڑے مقابلے میں بارش نے انٹری ماردی جس کے باعث کھیل کو روک دیا گیا تھا تاہم اب میدان سے کوورز ہٹا دیے گئے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کا میچ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ بھارت اپنی اننگز مکمل کرے گا۔ کھانے کا وقفہ 15 منٹ کا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق بارش سے متاثر ہوکر جس وقت کھیل متاثر ہوا تو بھارتی ٹیم کا اسکور 46 اعشاریہ 4 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 305 رنز تھا۔
وکٹ پر ویرات کوہلی اور وجے شنکر موجود تھے، جنہوں نے بالترتیب 71 اور 3 رنز اسکور کررکھے تھے۔
بھارت کے آؤٹ ہونے والے بلے بازوں میں کے ایل راہول 57، ہاردیک پانڈیا 26، ایم ایس دھونی 1 اور روہت شرما 140 شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے اب تک محمد عامر نے 2 جبکہ وہاب ریاض اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کررکھی ہے۔

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/KCLC54m.jpg