Geek
Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان نے حتف نو نصرمیزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان نےمختصر فاصلے تک مار کرنے والے حتف نو نصرمیزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملٹی ٹیوب لانچر سے 2 میزائل فائر کیے گئے جنہوں نے کامیابی سے سے اپنے
ہدف کونشانہ بنایا، حتف 9 نصر میزائل زمین سے زمین پر 60 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے جبکہ نصر روائتی کے ساتھ ساتھ ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں ،ڈی جی اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن لفٹیننٹ جنرل خالد احمد قدوائی ،چیئرمین نیسکام محمد ارفان برنی ودیگر حکام اور سائنسدانوں نے حتف 9 نصر کا کامیاب تجریہ دیکھا، اس موقع پر جنرل خالد شمیم وائیں نے جدید ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی صلاحیت پر متعلقہ ٹیم کو مبارک باددی اور کہا کہ مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جبکہ صدر اور وزیر اعظم نے کامیاب تجربہ پر سائنسدانوں اور انجینیئروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
Source

Last edited by a moderator: