Re: Jab tak public nahi uthay gi halaat theek nahi hongay- Orya Maqbool Jan
اوریا کبھی فوج کو بلاتا ہے تو کبھی عوام کے ذریعےبے امنی چاہتا ہے،،،عوام کے اٹھنے کا مطلب ملک میں لیبیا جیسی صورتحال پیدا کرنا ہے جس کی اجازت کسی صورت نہیں ہونی چاہیے
Re: PPP ka ak Part chahta hai kh Panama ka Issue solve ho jay mgr agr aj bhi Imran khan or awaam roads pr a gye to Nawaz Sharif ko....Nazir Leghari
لغاری صاحب کے خیالات اس مفروضہ پر مبنی ہیں کہ عمران خان صاحب، موجودہ۔۔مفاہمت کی سیاست ،،سے دور ایک آزاد سیاستدان کی حیثیت سے قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ایسا ہے تو بہت اچھی بات ہے
مگر خانصاحب کی پچھلے تین سال کی سیاست سے ایسا ظاہر نہیں ہورہا۔خان صاحب کی ہر سیاسی پیشرفت کا فائدہ اقتداری جماعت،اورمفاہمتی ٹولہ کو پہونچتا نظر آیاہےاگر کوئی صاحب یہ کہیں کہ خانصاحب،سیاست میں کچے ہیں،،تو ایسا ہرگز نہیں۔۔کسی بھی سیاسی جماعت کا سربراہ ایسا کچا نہیں ہوتاکہ اسے اپنی سیاسی چال کا پیشگی اندازہ نہ ہو۔۔۔۔۔اور اگر ایسا ہے ،اور پھر بھی سربراہ ہے ،تو سر پیٹنے کے علاوہ اور کیا چارہ رہ جاتا ہے؟
پانامہ لیکس،ہوتے ہی،خان صاحب وہ پہلے سیاستدان تھے جنہوں نے کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا،پاکستان کی حد تک یہ وہ واحد راستہ تھا جس سے پانامہ لیکس میں آنے والے حضرات کو انتہائی سہولت کے ساتھ اس معاملہ کو دفن کرنے کا موقعہ مل سکتا تھا،،،،،وہ ملا۔۔۔۔اور یہ لیکس دفن ہوگئے
کیا خان صاحب کو اسکا اندازہ نہیں تھا؟ اگر نہیں تھا تو اسکے علاوہ اور کیا کہا جا سکتا ہے کہ انکو سیاست کا کوئی حق نہیں ہے،انہیں چاہئے کہ وہ اپنے فلسفہ انصاف کو حاصل کرنے کیلئے اپنی جماعت سے کسی زیرک ممبر کو آگے لائیں،جو حالات اور سیاسی حریف کی چالوں کو سمجھ کر اقدام کرسکے،اورخود دور بیٹھ کر اسے بنیاد پر قائم رکھیں
خان صاحب عوام کو سڑکوں پر لے بھی آئے تو ایک ایسی حکومت کوجس کے پاس بقول شخصےضمیر نام کی کوئی چیز نہ ہو،،،کیا فرق پڑ سکتا ہے؟اس نکتہ پر بھی غور کرلیا جائے تو اچھا ہے