eye-eye-PTI
Chief Minister (5k+ posts)
- Featured Thumbs
- https://s33.postimg.cc/3vv17jtsv/pakistan.png
Legendary, love you, you are an incredible leader,
[---------------------
ابھی جو آپ نے شکایتی تھریڈ بنایا تھا وہ ڈیلیٹ ہوگیا اسکے جواب میں عرض ہے
آپکا تھریڈ ماڈریٹر نے وجہ لکھ کر ڈیلیٹ کیا ہے اور وجہ لکھی ہے کے آپکی ویڈیو گونگی ہے
جناب انہوں نے لکھا تھا کے آپکے پوسٹ کردہ ویڈیو کی کوئی آواز مطلب آڈیو نہیں میں نے ڈبل چیک کیا ہے آپ نے دو لنک ڈالے دونوں میں آڈیو ہے نہیں تو پھر ڈیلیٹ ہی کرنا تھا ، اور کیا کرتے ، کسی کو ترجیح نہیں دی جاتی یہ سب کا فورم ہے جس میں آپ بھی شامل ہیں
جواب دینے کا شکریہ
جی موصوف نے اب وجہ بیان کی ہے
لیکن پہلے جب تھریڈ اڑاتے تھے تب ای میل اور پرائویٹ میسیج آ جاتا تھا کہ آپ کا تھریڈ اس وجہ سے ڈیلیٹ ہو گیا ہے
اب چوروں کی طرح اڑا دیا جاتا ہے اور وجہ معلوم کرنے کے لئے آپ کی گھر کی گھنٹی بجانی پڑتی ہے وہ بھی کئی بار کیوں کہ شاید لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے آپ کی گھنٹی بند رہتی ہے
رہی بات فورم سب کا ہے ... نہیں اب ایسا نہیں رہا ہے
کبھی یہ سب کا ہوتا تھا لیکن تب شاید یہ فورم بھی چھوٹا تھا اور ایڈمن کو فورم پر ممبران کی ضرورت بھی تھی
اب ایسا نہیں ہے ، اب فورم ممبران کی تعداد تو بڑھ چکی ہے پر تھریڈز کی کوالٹی ختم ہو گئی ہے
لکھاری غائب ہیں اور محض ویڈیو نیوز کے تھریڈز ہی ہر طرف نظر آتے ہیں
ایڈمن نے پہلے ممبران کے ہاتھ یہ کہہ کر کاٹے کے ڈیلی ٹاک شوز آپ نہیں لگا سکتے صرف ہمارے ہی بندے لگائیں گے اور اب بہت جلد باقی ویڈیوز پر بھی یہی قانون لاگو کیا جائے گا
ویسے بھی انتظامیہ نے وہی تھریڈز پروموٹ کرنے ہوتے ہیں ان کے سٹاف نے لگانے ہوتے ہیں یا جو پروپگنڈا پر مشتمل ہوں
جیسے دنیا میں ہاتھی ناپید ہو رہے ہیں ویسے ہی اس فورم سے اچھے ممبران
اگر یہی پالیسیاں چلتی رہیں تو وہ دن دور نہیں جب اس فورم کی قسمت ویسی ہی ہوگی جیسی اس کے ماضی کے حریفوں کی ہوئی
ایڈمن کو اس بارے سوچنا چاہئے کیا وجہ ہوئی جو آہستہ آہستہ کر کے فورم کا معیار گرتا چلا جا رہا ہے
ہاں یہ بات درست ہے فورم انتظامیہ تھبنٹو ٹھیک چھاپ رہی ہے پر پیسہ ہی ہر چیز نہیں ہوتی نہ ہی یہ ہمیشہ پاس رہتا ہے
....اچھے ممبرز ناپید ہورہے ہیں اجی میں کیا آپکو نظر نہیں آتی ؟
ارے نہیں نہیں ایسا نہیں انہوں نے آپکی تھریڈ ڈیلیٹ کرتے ہوۓ وجہ لکھی تھی آپکو نوٹیفکیشن نہیں ملا ہوگا لیکن اگر آپ اس سیکشن کا چکر لگاتے جہاں آپ نے تھریڈ پوسٹ کی تھی تو آپکو انکی لکھی وجہ نظر آجاتی ،
آپ ویڈیوز لگائیں کیونکے آپ سپیمر نہیں جو پیسہ بنانے آتے یہں ، آپکی تھریڈز کو فیس بک اور ٹویٹر پر لگاتے رہے ہیں اس تھریڈ کو ڈیلیٹ کرنے کی وجہ کے آپ نے چیک نہیں کیا آپکی ویڈیو کی کوئی ساونڈ نہیں تھی ،
اور یہ کے آپکی بجائی گئی گھنٹی کی آواز ہم تک پہنچنے میں بہت دیر لگی تو اصل وجہ سٹاف کی سستی نہیں ، وجہ یہ نیا سافٹ ویئر اور سسٹم ہے آپ نے مینشن یا ٹیگ
کیا
سچی مجھے کوئی نوٹیفکیشن نہیں ملا میں نے تو آپکی تھریڈ دیکھی تو جواب دینے لگی لیکن وہ ڈیلیٹ ہوگیا ، اس وجہ سے میرا خیال ہے وسیم اور عدیل کو بھی آپکا ٹیگ
نوٹیفیکشن نہیں ملا ہوگا ،
بدگمائ اچھی بات نہیں ، اب الیکشن آنے والے ہیں صبر اور حوصلہ رکھیں اپ اینڈ ڈاون ہوگا لیکن کسی کو ٹارگٹ کرنا مقصد نہیں اس لیے دل چھوٹا نہ کریں میری تھریڈ تو سٹک بھی نہیں ہوتیں آجکل فیس بک ٹویٹر پر جانا تو دور کی بات ، لیکن دیکھ لیں دل چھوٹا نہیں کیا ،
انشاللہ نیا پاکستان
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|