مجھے پی ٹی آیی کا سپورٹر ہونے کے باوجود بہت بہت دکھ پہنچا جب عمر سرفراز چیمہ نے اپنی اوقات دکھایی جب جاوید ہاشمی پر ذہنی مریض ہونے کا الزام لگا دیا۔ مجھے لگا تھا کہ یہ نظریاتی ورکر ہے پی ٹی آیی کا لیکن اگر پی ٹی آیی کے نظریات نے یہ سکھایا ہے اس کو تو پھر معذرت کے ساتھ کہنا پڑے گا کہ اس نے کچھ نہیں سیکھا اور اس نے نجانے اپنی کونسی خفت مٹایی ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان اور تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو اس پر نوٹس لینا چاہیے اور عمرسرفراز چیمہ سے پوچھ گچھ کرنا چاہیے کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔ مجھے اور بھی دکھ ہوا جب میں اسی فورم پر کچھ بھاییوں کو یہ بھی کہتے سنا کہ الیکشن میں مخالف ایسے الزام لگادیتے ہیں تو پھر مجھے ان دوستوں سے کہنا پڑے گا کہ اگر ایسا ہی ہے تو عمرسرفراز چیمہ کو عمران خان کے ذہنی مریض ہونے کا الزام لگا نا چاہیے تھا جس نے ایسے ذہنی مریض کو اپنی پارٹی میں لیا اور انہیں تحریک انصاف کا صدر بنایا۔ ان تحریک انصاف کے سپورٹرز کو بھی ذہنی مریض ہونے کا الذام لگانا چاہیے جو باغی با غی کے نعرے لگاتے رہے۔ جاوید ہاشمی صاحب کے ذہنی لیول تک یہ چھوٹے ذہن کا آدمی پہنچ ہی نہیں سکتا اس جیسے بندے پر ذہنی مریض ہونے کا الزام لگایا جس نے اسی ذہن کے ساتھ اسی پارٹی کو چھوڑا جسکے لیے اس نے ماریں کھاییں جیلوں میں صعوبتیں اٹھاییں لیکن اصول کی خاطر اس پارٹی کو چھوڑا جسمیں سالوں کی محنت تھی انکی کیی دوستوں کو ناراض کیا ہو گا کیی سپورٹرز کو اداس کیا ہو گا۔
میرا تو دل کرتا ہے کہ ایسے شخص کے ہاتھ چوم لوں ۔ آج ڈاکٹر اسرار شاہ صاحب نے عوام کے فیصلہ پروگرام میں بالکل ٹھیک کہا کہ کاش اس نے سیاسی سیلز کی صعوبتیں برداشت کی ہوتیں تو انہیں پتہ چل جاتا اس جیسے شخص سے تو کویی بعید نہیں تھی کہ اگر ڈاکٹر اسرار شاہ جیسا بندہ اگر الیکشن میں کھڑا ہو جاتا تو یہ انہیں بھی معذور کہہ دیتا۔ لعنت ہے بھیی ایسی سوچ پر اور ایسے نظریاتی کارکنوں پر۔ آخر نکلا تو مفاد پرست ہی نا۔
میں آج ایک ادنی تحریک انصاف کا سپورٹر ہونے کے ناطے اس فورم پر تمام تحریک انصاف کے دوستوں سے التماس کرتا ہوں کہ وہ عمر چیمہ سے عوام کے سامنے جاوید ہاشمی صاحب پر اس قسم کے گھٹیا الزام لگانے پر معافی مانگے۔ مجھے اگر آنے والے دو چار دن میں عمران یا کسی سینیر لیڈر کی طرف سے تحریک انصاف کی مذمت کی خبر نہ ملی تو میں سمجھوں گا کہ تحریک انصاف کے لیڈروں کو بھی اپنی ناک سے آگے کچھ نہیں دکھتا۔
آخری بات مجھے کسی تحریک انصاف کے سپورٹر کی طرف سے ٹھنڈ رکھنے کی نصیحت بھی نہیں چاہیے ۔ مجھے ہر شخص کے کامنٹس سے اتنی ہی مذمت اور غصے کا تاثر ملنا چاہیے جتنا ابھی میں محسوس کررہا ہوں
اللہ حافظ