Old designed currency notes will not be acceptable legally after December 1st 2016. State Bank

Uncle Q

Minister (2k+ posts)
یکم دسمبر 2016ء سے تمام پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائیگی: سٹیٹ بینک


CygP6leXEAAnedr.jpg


پرانے نوٹوں میں 10،50،100 اور1000 روپے والے نوٹ شامل ہیں، اسٹیٹ بینک


کراچی (دنیا نیوز) یکم دسمبر 2016 سے پرانے ڈیزائن کے تمام بینک نوٹوں کی قانونی حثیت ختم ہوجائے گی ۔ عوام اگلے پانچ سال تک پرانے ڈیزائن کے نوٹ اسٹیٹ بینک اور اس کی شاخوں سے تبدیل کرا سکتے ہیں ۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم دسمبر 2016 سے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حثیٹ ختم ہوجائے گی ، ان نوٹوں میں 10،50،100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے نوٹ شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ 5 اور 500 روپے کے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی قانونی حثیت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے ۔ اسٹیٹ بینک نے نئے ڈیزائن کے نوٹوں کا آغاز 2005 میں شروع کیا تھا جس کا مقصد نوٹوں کی سیکیورٹی، پائیداری اور جمالیاتی معیار میں بہتری لانا تھا ۔


اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 30 نومبر 2016 تک تمام 10،50،100 اور 1000 کے نوٹ وصول کریں جبکہ عوام کی سہولت کے لئے اسٹیٹ بینک اور اس کی تمام شاخیں پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ 31 دسمبر 2021 تک وصول کرتے رہے گے ۔





http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Business/363325
 

Back
Top