خیبر پختونخوا کی حکومت نے تعلیمی نصاب سے اسلامی اقدارکو نکال دیاہے سیلاب متاثرین کو حالات کے رحم وکرم پر نہ چھوڑا جائے ،ان کی مدد کی جائے
ٹانک،اسلام آباد ،لاہور (نمائندہ دنیا،سٹاف رپورٹر ،نیوز ایجنسیاں)جے یو آئی (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت چلانا کھیل نہیں ہے ،ہمارے بغیر حکومتیں نہیں بن سکتیں اور اگر بن جائیں توچل نہیں سکتیں ،ٹانک کے گائوں گل امام میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخو ا حکومت امن و امان کے قیام میں مکمل ناکام ہے ،خیبر پختونخوا حکومت نے تعلیمی نصاب سے اسلامی اقدارکو نکال دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے ان این جی اوز کے خلاف تحریک چلائی جو غیر مسلم کے ایجنڈا پر کام کرتی تھیں جبکہ تحریک انصاف نے تعلیمی نظام این جی اوز کے حوالے کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نوجوان نسل کو گمراہ کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کی حیا اور غیرت کے دشمن ہیں اور طلاق یافتہ بیویوں کو ساتھ رکھنے جیسے معاشرے کے قیام کے حامی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم گولڈ سمتھ کا ایجنڈا کسی صورت قوم پر مسلط نہیں ہونے دیں گے ۔
مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی غیر مشروط حمایت کی ہے ، اس موقع پر حبیب اللہ کنڈی نے اپنے ساتھیوں سمیت جے یو آئی کے امیدوار مولانا اسعد محمود کی این اے 25پر بھر پور حمایت کا اعلان کیا ،
دریں اثنا ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بارشوں نے ملک میں تباہی مچادی ہے ، خیبر پختونخوا میں مواصلاتی نظام درہم بر ہم ہو گیا ہے ۔ انہوں نے مطا لبہ کیا کہ حکومت سیلاب متاثرین کو حالات کے رحم و کرم پر نہ چھوڑے بلکہ ان کی مدد کر ے اور امدادی سامان جن میں ،کشتیاں ،خیمے ،صاف پانی اوربسکٹ وغیر ہ شامل ہیں فراہم کرے ۔مو لا نا فضل الرحمن اور مو لا نا عبد الغفور حیدری نے بارشوں سے ہو نے والے جانی ومالی نقصانات پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے ،انہو ں نے کہا کہ سیلاب متا ثرین کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کر نا ہمارا شرعی ،اخلاقی اور ملکی فریضہ ہے فضل الرحمن ۔
http://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2013-08-16/195725#.Ug7Sy9u1FwE