Wadaich
Prime Minister (20k+ posts)
- Featured Thumbs
- https://s1-ssl.dmcdn.net/PHSlg/1280x720-WQQ.jpg
Last edited by a moderator:
وڑائچ بھائی ! اس میں کوئی شک نہیں کہ وسوسے پھیلانے والے خناس پینترے بدل بدل کر حملہ آور ہوتے ہیں لیکن امت مسلمہ کو سب سے بڑا خطرہ کسی دشمن سے نہیں بلکے ایمان کی کمزوری ، مصحلت پسندی ، دشمنوں سے ساز باز ، اور اپنے چہتوں کے جرائم سے چشم پوشی کرنے والے عہدے دار سے ہیں
یہ سب برائیاں سیاست دانوں میں پہلے سے تھیں ، میں ان کی بات نہیں کر رہا . میں موجودہ آرمی چیف کی بات کر رہا ہوں
آرمی چیف نے آتے ہی کلیدی عہدوں پر جب رد و بدل کیا ، اسی دن سے میں شاکی ہوں کہ راحیل شریف کی ٹیم جو اپنا کام اچھے سے کر رہی تھی اسے بدلنے کے پیچھے کیا مقاصد ہیں
اس کے بعد دہشت گردی کی کاروائیاں پھر سے شروع ہو گئی اور وقفے وقفے سے خود کش حملے ہونے لگے . . . . . یہ بات کافی مضحکہ ہیز ہے کہ ہر حملے کے بعد ' دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی " جیسی آوازیں سنائی دینے لگیں ، رد الفساد کے نام پر ٹوپی ڈرامہ چلنے لگا . .. . جیسے کسی زمانے میں پی ٹی وی پر ہر روز دس پندرہ بھارتی فوجیوں کے کشمیر میں جہنم واصل ہونے کی خبریں نشر کی جاتی تھیں
ایک ایک کر کے کرپٹ سیاست دانوں کو چھوڑا گیا جس کی تفصیل موجود ہے
اگر یہ کہا جائے کہ موجودہ آرمی چیف کے چند میں ماہ میں راحیل شریف صاحب کی سالوں کی محنت پر پانی پھیر دیا گیا ہے تو بے جا نہ ہو گا
نواز شریف نے چن کر ایک ایسا آرمی چیف منتحب کیا ہے جو دہشت گردوں کے لئے نرم گوشہ رکھتا ہے اور ساتھ ساتھ سیاست دانوں سے ساز باز بھی کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|