New York: Advisor to Imran Khan Resigns

mohsinzaheer

Councller (250+ posts)
امریکہ میں تحریک انصاف کو چھٹکا؛ شیخ ذاکر الٰہی نے پارٹی کی اندرونی سیاست کے خلاف استعفیٰ دیدیا
397105_413789442026683_2132881209_n.jpg


نیوجرسی ( محسن ظہیر سے ) پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے رہنما و پارٹی چئیرمین کے ایڈوائزر شیخ ذاکر الٰہی نے پارٹی کی اندرونی سیاست کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ عمران خان کو بھجوادیا ہے ۔انہوں نے پارٹی کے کسی ساتھی کا نام لئے بغیر کہا کہ پارٹی کی صفوںمیںموجود بعض آستین کے سانپ پارٹی کے نظریاتی اور مخلص ساتھیوں کے خلاف پروپیگنڈہ اورت سازشیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جماعت کو کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں ، اس کے اندر موجود لوگ ہی کافی ہیں ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شیخ ذاکر الٰہی امریکہ میں موجود عمران خان کے قریبی اور دیرینہ ساتھیوں میں سے ایک ہیں ۔ انہوں نے عمران خان کی جماعت اور ان کے ہسپتال کے لئے امریکہ میں اہم اجتماعات اور فنڈ ریزنگ میں کلید ی کردار ادا کیا ۔شیخ ذاکر الٰہی نے بتایا کہ ان کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد ای میل بھجوانے والے ان کے بچوں تک کو سیاست میں نشانہ بنا رہے ہیں اور انہیں گمراہ کن ای میل بھجوا رہے ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ شیخ ذاکر الٰہی پر عمران خان سمیت پارٹی قیادت کی جانب سے دباو تھا کہ وہ مستعفی نہ ہوں لیکن انہوں نے بدھ کو اس نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ بھجوادیا ہے اور اس کو پبلک بھی کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایڈوائزر برائے چئیرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے ، پارٹی نہیں چھوڑی

تاریخ اشاعت : 2012-12-12 00:00:00

For Detail visit The Pakistani Newspaper News York -
http://www.pn.com.pk/details_ur.php?uid=7561

 
Last edited by a moderator:

Nice2MU

President (40k+ posts)
This news is manipulated because PTI might forced him to resign because this guy was involved in some drug charges. For proof watch the video below from 38:50


 

MR_Khan

Senator (1k+ posts)
Chalo bhai , Pehlay to koi inko janta bhi nahi tha, magar ab Munafiqein aur Baikao media with lifafa journalists isko hero bana dengay, aur ab ye aapko har channel aur sahafi k saath nazar ayega:lol::lol:
 

Back
Top