New PM Pakistan - Latest update 20-06-2012

TheYouth

Senator (1k+ posts)
I don't know why everyone is so interested in knowing who the next PM will be??

Does it matter? Chors will be Chors!! Any PM will always be the puppet of his master, Asif Bemari!!
 

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
521328_326449880766184_1671491250_n.jpg




پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت میں حکمران اتحاد نے یوسف رضا گیلانی کو عدالت عظمیٰ کی جانب سے نا اہل قرار دیے جانے کے بعد جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک اور گدی نشین پیر اور وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کو نیا وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی شہرت بھی زیادہ اچھی نہیں ہے اور ان پر بھی کرپشن کے کئی الزامات ہیں۔ وہ اپنے علاقے میں بھی خاصے مشہور ہیں مگر ان کی مشہوری کی وجہ زیادہ اچھی نہیں۔ انہیں منشیات کا اسمگلر کہا جا رہا ہے اور ان کا نام وزیر اعظم کے بیٹے کے ساتھ منشیات اسمگلنک کیس میں موجود ہے اور انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

7جون کو مقدمے کي سماعت کے دوران سپريم کورٹ نے اے اين ايف کے بريگيڈيئر فہيم سے سوال کيا تھا کہ کيوں مخدوم شہاب الدين کو گرفتار نہيں کيا گيا جب کہ وہ اس کا اعتراف کر چکے ہيں کہ انہوں نے غير قانوني طور پر ايفي ڈرين کے اضافي کوٹہ کي منظوري دي تھي، اينٹي نارکوٹکس فورس کے ايک اعلي افسر کے مطابق ان سے سابق وزير اعظم سيد يوسف رضا گيلاني کے بيٹے علي موسي گيلاني کے اس کيس ميں ملوث ہونے کے حوالے کسي بھي وقت تفتيش کي جاسکتي ہے کيونکہ يہ کيس علي موسي گيلاني کے ملوث ہونے کي وجہ سے ہيڈ لائنز ميں آگيا تھا

سپريم کورٹ کا بنچ جس کي سربراہي چيف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدري نے کي تھي پہلے ہي اے اين ايف حکام کو حکم دے چکا ہے کہ مخدوم شہاب الدين کو گرفتار کيا جائے جنہوں نے ايفي ڈرين کوٹہ کي منظوري دي تھي

مخدوم شہاب الدين کا نام چوہدري احمد مختار اور خورشيد شاہ کے ساتھ ليا جا رہا ہے مخدوم شہاب الدين کے بارے ميں اکثريت کي رائے ہے کہ ان کا تعلق جنوبي پنجاب سے ہے اس لئے ان کو ہي وزير اعظم بنايا جائے گا

مخدوم شہاب الدين کو اے اين ايف نے آخري بار تفتيش کيلئے مئي ميں سمن جاري کئے تھے جس ميں انہوں نے اعتراف کيا تھا کہ انہوں نے ايفي ڈرين کوٹہ کي منظوري دي تھي مگر وہ معصوم ہيں کيونکہ وہ اس کوٹہ حاصل کرنے اور اس کے پيچھے جو لوگ تھے وہ ان کے مقاصد سے بے خبرتھےبريگيڈيئر فہيم نے سپريم کورٹ کو بتايا بيورو کريسي نے اس مقدمے ميں حقائق اکٹھے کرنے ميں اے اين ايف کے راستے ميں رکاوٹيں کھڑي کيں انہوں نے مزيد يہ بھي بتايا تھا کہ دو فارما سوٹيکل کمپنيوں کے چيف ايگزيکٹو جو اس مقدمے ميں ملوث تھے گرفتار کرليا گيا ہے


مخدوم جن کے بارے ميں کافي عرصے سے وزارت عظمي کے حوالے سے باتيں چل رہي تھيں انہوں نے سينئر صحافي طارق بٹ کو بتايا کہ انہوں نے ايفي ڈرين اسکينڈل ميں يہ جانے بغير تحقيقات کا حکم ديا کہ اس ميں علي موسي گيلاني بھي مبينہ طور پر ملوث ہے طارق بٹ کي رپورٹ کے مطابق درحقيقت وزير صحت ہونے کے ناطے وہ مين کردار ہيں اور ان دو کمپنيوں کيخلاف تفتيش ہونے چاہئے جنہوں نے ايفي ڈرين کي زيادہ مقدار حاصل کي اور اس ميں مبينہ طور پر گيلاني کے بيٹے علي موسي گيلاني کا نام بھي ليا گيا ليکن جب ايفي ڈرين اسکينڈل شہ سرخي بنا جس پر سپريم کورٹ نے علي موسي گيلاني کو طلب کيا شہاب الدين نے سارا الزام رکن قومي اسمبلي مياں عبدالستار پر دھر ديا جو رحيم يار خان سے پيپلز پارٹي کے رکن اسمبلي ہيں جب وزير اعظم نے ان سے کيس کے متعلق دريافت کيا جس ميں انہوں نے عبدالستار کے ملوث ہونے کے بارے ميں دريافت کيا بعد ازاں گيلاني نے انہيں نظر انداز کرنا شروع کرديا جس سے انہيں بھي خوف ہونے لگا کہ ہوسکتا ہے کہ پيپلز پارٹي کا پرانا رکن ہونے کے باوجود انہيں اگلي مرتبہ پارٹي ٹکٹ نہيں ديا جائے گا جو کہ بارہا اليکشن جيت چکے ہيں جب گيلاني نے بريگيڈيئر فہيم سے اپنے بيٹے سے متعلق تفتيش کے بارے ميں پوچھا تو مخدوم نے اے اين ايف چيف انوسٹي گيٹر کو ايماندار قرار ديا.

واضح رہے کہ اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت حکمران پیپلزپارٹی کے سنئیر رہ نماؤ ں کے اجلاس میں نئے وزیراعظم کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا اور وزیرصحت مخدوم شہاب الدین کو نیا وزیراعظم بنانے اوران انتخاب کے لیے پارلیمان کے ایوان زیریں قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں مخدوم شہاب الدین کے علاوہ وزیرپانی وبجلی چودھری احمد مختار کے نام پر بھی غور کیا گیا لیکن ان کے حوالے سے پی پی پی کی اتحادی جماعتوں کے رہ نماؤں نے بعض تحفظات کا اظہار کیا جس کے بعد وزیراعظم کی نامزدگی کا اختیار صدر آصف علی زرداری کو دے دیا گیا اور اجلاس میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاست دان کو نیا وزیراعظم بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 26اپریل کو وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو صدر آصف علی زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات کی بحالی کے لیے سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر توہین عدالت کا مجرم قراردیا تھا اور انھیں تابرخاست عدالت کمرۂ عدالت میں موجود رہنے کی سزا سنائی تھی۔ان کو سنائی گئی چند سیکنڈز کی سزا ہی ان کی نااہلی کا سبب بن گئی ہے۔یاد رہے کہ یوسف رضا گیلانی پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصہ وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے ہیں لیکن اس دوران وہ کوئی قابل فخر کارنامہ انجام نہیں دے سکے جس کی بنا پر انھیں یا ان کی حکومت کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ان کے دور حکومت میں مہنگائی روز افزوں رہی ہے۔ملک کو بجلی کی قلت کے بدترین بحران کا سامنا ہے اور ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے خلاف پُرتشدد احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں جن کے دوران کروڑوں مالیت کی نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جاچکا ہے اور سات افراد ان احتجاجی مظاہروں کی نذر ہو چکے ہیں۔

 

Zulfi Khan

Chief Minister (5k+ posts)
Is it some surprising for a new prime minister? NO! PPP enjoys the support of four parties: ANP,PML(Q)
,MQM and JUI(F). It is very easy to get new prime minister; it will also fail to stop bloodshed in Karachi
or in Quetta or in KPK. No respect for these corrupt parties.Geo Imran Khan! Geo PTI!
 

mrbaig

Senator (1k+ posts)
میں تو کہتا ہوں اس مرتبہ کسی غیر مسلم کو وزیرآعظم بنایا جاے۔کم ازکم وہ ایمانداری سے حکومت تو چلائے گا۔ آیئن وآیئن کو ڈالو بھاڑ میں۔
 

Urooj_lbw

Chief Minister (5k+ posts)
bilkul sahi kaha dost, pata nahi pakistanion ke paas itna faaltu waqt kion hota he, khaali ulti seedhi baaton me pare rehte hen
I don't know why everyone is so interested in knowing who the next PM will be??

Does it matter? Chors will be Chors!! Any PM will always be the puppet of his master, Asif Bemari!!
 

adil786

Minister (2k+ posts)
میں تو کہتا ہوں اس مرتبہ کسی غیر مسلم کو وزیرآعظم بنایا جاے۔کم ازکم وہ ایمانداری سے حکومت تو چلائے گا۔ آیئن وآیئن کو ڈالو بھاڑ میں۔
to aap ko bana dein,sorry bro just kiding;)