مشرف کی آمریت نوازشریف کی جمہوریت سے بہت
[TABLE="align: center"]
[TR]
[TD="class: heading_txt, bgcolor: #ECF5FF, align: right"]
مشرف کی آمریت نوازشریف کی جمہوریت سے بہتر تھی،عمران خان
[/TD]
[TD="width: 3%, bgcolor: #ECF5FF"]
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="colspan: 2, align: right"]
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="colspan: 2, align: right"]
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="colspan: 2, align: right"]
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="class: date_txt, colspan: 2, align: right"]
[TD="class: date_txt, align: right"]
[TD="align: left"]
Print Version
[/TD]
[TD="align: right"]
September 12, 2014 - Updated 230 PKT
[/TD]
[/TD]
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="colspan: 2, align: right"]
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="colspan: 2, align: right"]
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="class: small_txt, colspan: 2, align: right"]
اسلام آباد......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہےکہ پرویز مشرف کی آمریت نوازشریف کی جمہوریت سے بہتر تھی۔جب تک آزاد نہیں ہوں گے حکمرانوں کی دہشت گردی سے کوئی نہیں بچاسکتا، عدلیہ انصاف نہیں دے گی تو کہاں جائیں گے، چیف جسٹس سے اپیل کرتاہوں کہ وقت آگیا ہے کہ وہ ان معاملات پر ازخودنوٹس لیں۔اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی پرحملہ کرنے والوں میں تحریک انصاف کا ایک بھی کارکن ہواتو وہ خود اسے جیل میں ڈلوائیں گے۔تحریک انصاف کے کارکنوں کو کس قانون کے تحت جیل میں ڈالا جارہا ہے؟ تحریک انصاف کی کارکن زہرہ کو ڈیفنس میں قتل کردیا گیا، اس پر کسی نے کوئی ایکشن نہیں لیا، ہمارے دھرنے میں جو ڈی جے بٹ گانے چلاتا ہے اسے گرفتار کرلیا گیا، ہم نے ڈی جے بٹ کو پیسے دے کر ساؤنڈ سسٹم پر رکھا ہے اس کو کس لیے گرفتار کیاَ گیا؟ عمران خان کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے خودکش حملہ آور دھرنے میں ہیں، میں تیار ہوں، موت کا خوف نہیں، جب موت لکھی ہے تب آجائے گی، انہوں نےکہا کہ وہ نواز شریف کی طرح جنرل جیلانی کی نرسری میں بڑے نہیں ہوئے۔[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=159597