N League Winter Gas Plan for Punjab

ambroxo

Minister (2k+ posts)




دسمبر سے فروری تک سی این جی، صنعتوں سمیت 4 سیکٹرز کی گیس بند کرنیکا فیصلہ


19 ستمبر 2013 0


اسلام آباد (خبرنگار/وقائع نگار خصوصی) سردیوں میں پنجاب بھر میں تین ماہ کیلئے سی این جی اسٹیشنز، صنعتوں، فرٹیلائزر اور کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ دسمبر،جنوری اور فروری میں چاروں سیکٹرز کو گیس نہیں دی جائیگی۔ لوڈمینجمنٹ پلان کی تیاری کیلئے وزارت پٹرولیم میں وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کی جائیگی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سردیوں کے ان تین مہینوں میں سوئی ناردرن کو 1400 جبکہ سوئی سدرن کو 400 ملین مکعب فٹ گیس کا شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑیگا۔ حکام کے مطابق صنعتی سیکٹر، فرٹیلائزر اور کیپٹو پاور پلانٹس کو نوماہ گیس فراہم کرنے کا معاہدہ ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صنعتوں اور کیپٹو پاور پلانٹس کو بند کیا جائیگا۔گیس لوڈمینجمنٹ پلان کی حتمی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی سے حاصل کی جائے گی۔ دریں اثناء وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کیلئے سی این جی کی مزید لوڈشیڈنگ ہو گی جس کا شیڈول بہت جلد جاری کردیا جائیگا، سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اوّلین ترجیح ہوگی، تمام گیس کمپنیوں کو صارفین کے سکیورٹی ڈیپازٹ میں کمی کی ہدایت کردی ہے جس میں ڈیپازٹ فیس کو 4500 سے کم کر کے 3 ہزار کر نے کی ہدایت دی۔













 

famamdani

Minister (2k+ posts)
sorry.gif
 

210akash

Senator (1k+ posts)
Election wale din in he Gas stations malkan ne sher ke posters apne stations per sajye the aur kush ne to N league ke voters ke liye free gas bhe di , ab """"""""""' sher bano sher"""""""""'.[hilar]
 

AhsanAltaf1

Minister (2k+ posts)
Election wale din in he Gas stations malkan ne sher ke posters apne stations per sajye the aur kush ne to N league ke voters ke liye free gas bhe di , ab """"""""""' sher bano sher"""""""""'.[hilar]

ab unhi poster ko aag lga ker khana bnain gai kyun kai gas nahi milni ab , LOl