کچھ دن قبل مجھے تحریک انصاف کے ایک دوست نے کچھ بیجز اور سٹکرز کافی تعداد میں دئیے جبکہ دو تین ٹی شرٹس، ٹوپیاں بھی دیں۔ میں نے وہ سامان اس سے لے لیاسب کچھ اپنے بھائی کو دیدیا جو ایک پرچون کی دکان چلاتا ہے۔ اس نے سٹکرز دکان پر آنیوالے چھوٹے بچوں کو سٹکرز اور جبکہ بڑے لوگوں کو ٹوپیاں اور ٹی شرٹ دینا شروع کردئیے۔ کچھ دن بعد میں نے دیکھا کہ بچوں نے وہ سٹکرز گاڑیوں، گھر کےدروازوں پر لگ گئے ہیں۔ کچھ بچوں نے وہ سٹکرز اپنی قمیضوں پر چسپاں کئے ہوئے تھے۔ جبکہ ہمارے علاقے میں نوجوان ٹوپی اور ٹی شرٹ پہن کر پھر رہے ہیں۔ سٹکرز ختم ہونے کے بعد بھی بچے اور بڑے ان چیزوں کا مطالبہ کررہے ہیں۔
میرے ذہن میں ایک آئیڈیا ہے کہ آج کل گرمی بہت پڑرہی ہے اور لوگوں کو گرمی سے بچنے کے لئے کیپ کی ضرورت ہے۔ اگر ہم مختلف محلوں میں تحریک انصاف اور عمران خان والی کیپ تقسیم کریں تو تحریک انصاف گلی محلوں میں تیزی سے پھیل سکتی ہےاور مفت میں تحریک انصاف کی ایڈورٹائزمنٹ ہوتی رہے گی۔

کیا خیال ہے؟